ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں انڈیا کے 357 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 128 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یوں انڈیا نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے دی ہے۔ کپتان بابر اعظم سمیت پاکستان کو کوئی بھی کھلاڑی بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
انڈیا کے سب سے کامیاب باؤلر کلدیپ یادیو رہے جنھوں نے آٹھ اوورز میں 25 رنز کے عوض پانچ پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا میچ جو گذشتہ روز بارش کے باعث ریزرو ڈے پر منتقل ہو گیا تھا آج بالآخر دوبارہ شروع ہوا تو انڈین بلے بازوں وراٹ کوہلی اور لوکیش راہل نے سنچریاں بنا کر پاکستان کو 357 رنز کا ہدف دیا۔
اپ ڈیٹ 11:40 پر 11ستمبر
کولمبو میں پاک بھارت بڑے مقابلے کا دن آپہنچا ہے۔ پاکستانی بالر انڈین بیٹسمنوں کے وکٹیں اڑانے کے لیئے پر جوش ہیں تو دوسری طرف انڈین بلے باز بھی پاکستانی بالرز کا سامنا کرنے کی تیاری کرچکے ہیں۔
کرکٹ کے بڑوں کے مطابق برصغیر میں تو شائقین کرکٹ اس بڑے مقابلے کا انتظار کرہی رہے ہیں دنیا کے شائیقین کرکٹ بھی انتظار میں ہے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہماری طاقت فاسٹ بالرز ہیں اور بڑے میچ اور ٹورنامنٹ فاسٹ بالرز کی جتواتے ہیں۔
انڈینکھلاڑی بیٹر شبمن گل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شاہین اور نسیم کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔
پاکستان اور انڈیا کی ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا ہے۔ پاکستان نے اپنے گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ انڈیا میچ سے قبل کرئے گا۔
پاکستان ٹیم چار فاسٹ بالرزکے ساتھ کھیل رہی ہے۔ فہیم اشرف بھی ٹیم شامل ہیں۔
میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ بابر اعظمکپتان، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔
لیکن درمیاں میں موسم کی خرابی بھی موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سری لنکا میں بارش ہوسکتی ہے۔ جس کے لیئے پہلے ہی ریزرو ڈے کا اعلانہوچکا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ بے تابی سے کارگردگی دکھانے کا انتظار کررہا ہوں۔ انڈیا کے خلاف ہر میچ خاص ہوتا ہے۔
ہماری دیگر رپورٹیں پڑھیں
جب پاکستان نے فتح کا جشن خالی اسٹیڈیم میں منایا