پیر, جون 23, 2025
ہومٹاپ اسٹورینیوزی لینڈ کو شکست دے کر بھارت نے ریکارڈ تیسری بار...

نیوزی لینڈ کو شکست دے کر بھارت نے ریکارڈ تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیت لی

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے ریکارڈ تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیت لیا ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کیوی سائیڈ نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے جسے بھارتی ٹیم نے 49ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور مائیکل بریس ویل نے 2،2 جب کہ کائل جمیسن اور رچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کیوی اوپنرز نے ٹیم کو 57 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد اوپنر ول ینگ 23 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

69 کے مجموعی اسکور پر رچن روندرا 29 گیندوں پر 37 رنز بنانے کے بعد کلدیپ یادو کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جب کہ 75 کے مجموعی اسکور پر کین ولیمسن صرف 11 رنز بنانے کے بعد کلدیپ یادو کو انہی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

بدمعاشی کرنے والے ملک کے مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، ایران کا ٹرمپ کے خط پر جواب

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ بھارتی اسپنر روریندرا جدیجا کے حصے میں آئی جنہوں نے 108 کے مجموعی اسکور پر ٹام لیتھم کو ایل بی ڈبلیو کردیا انہوں نے 30 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

165 کے مجموعی اسکور پر گلین فلپس 52 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جب کہ ڈیرل مچل کی ہمت 63 رنز پر جواب دے گئی، مچل سینٹنر 8 رنز ہی بناسکے۔

اختتامی اوورز میں مائیکل بریس ویل نے جارحانہ اسٹروکس کھیلتے ہوئے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 53 ر نز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی اور کلدیپ یادو نے 2،2 جب کہ محمد شامی اور رویندرا جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جوابی اننگز میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے ٹیم کو 105 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا، شبمن گل 31 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

تاہم بھارت کو پچھلے دو میچز جتوانے والے ویرات کوہلی صرف ایک رن بنا سکے تاہم کپتان روہت شرما وکٹ پر ڈٹے رہے اور نہ صرف اپنی نصف سینچری مکمل کی بلکہ 83 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

علاوہ ازیں شریاس ایئر نے 48 ، اکشر پٹیل 29 اور ہاردک پانڈیا نے 18 رنز بنائے جبکہ کے ایل راہل 33 گیندوں پر 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ وننگ شاٹ کھیلنے والے جدیجا 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

76 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے پر بھارتی کپتان روہت شرما کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا 4 میچوں میں 263 رنز اور 3 وکٹیں حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد روہت شرما کا کہنا تھا کہ ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت اچھا کھیلا، ہماری بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے، 8ویں نمبر تک ہماری بیٹنگ موجود ہے، سب لڑکوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے اس مقام پر ایسا ہی کھیلنا چاہتا تھا، میرا ذہن بلکل کلیئر تھا اور میں جانتا تھا کہ کیا کرنا ہے، میں نے ٹیم کے لیے جو کیا اس پر خوش ہوں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین