پاکستان کرکٹ کے میگا ایونٹ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز ہوگیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں علی ظفر، نتاشا بیگ، ابرار الحق، عابدہ پروین اور ینگ اسٹنرز بینڈ کے گلوکار پرفارمنس دی۔
34 میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 6 ٹیموں کے درمیان 18 مئی تک جاری رہے گا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز ہوں گے، جن میں دونوں ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچز کی میزبانی کرے گا، جن میں 13 مئی کو پہلا کوالیفائر بھی شامل ہے جبکہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ، پانچ میچز ہوں گے۔
حکام کے مطابق افتتاحی تقریب اور میچ کے دوران مری روڈ سے سرینا اور فیض آباد آمدورفت بند رہے، ایکسپریس وے، مری روڈ، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر سکیورٹی انتظامات جب کہ بلیو ایریا جانے والوں نے ایچ ایٹ انڈرپاس کا استعمال کیا۔
چیمپئن ٹیم کیلئے 5 لاکھ ڈالر انعامی رقم
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 جیتنے والی ٹیم کو 5 لاکھ امریکی ڈالرانعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق سپر لیگ کی رنز اپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے ۔