پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںسنسنی خیز فائنل میں گلیڈی ایٹرز کو شکست، لاہور تیسری بار پی...

سنسنی خیز فائنل میں گلیڈی ایٹرز کو شکست، لاہور تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا

پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے حسن نواز اور فہیم اشرف کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے جسے قلندرز نے اس وقت حاصل کر کے گلیڈی ایٹرز کی امیدوں پر پانی پھیر دیا جب صرف ایک گیند باقی تھی۔

جنرل عاصم منیر کو ‘بیٹن آف فیلڈ مارشل’ عطا کردیا گیا

کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی، فرنینڈو نے 29 اور چندیمیل نے 22 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 8 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

دنیش چندیمل نے 13 گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ فہیم اشرف نے آخری اوور میں 3 چھکے اور ایک چوکا لگاکر 23 رنز بٹورے، وہ 8 گیندوں پر 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، سلمان مرزا اور حارث رؤف نے 2،2 جب کہ سکندر رضا اور رشاد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلےکے بعدطکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔ لاہورقلندرز نے 202 رنزکا ہدف آخری اوور کی 5ویں گیند پر حاصل کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کوشل پریرا نے ناقابل شکست 62 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے جبکہ محمد نعیم نے 46 اور عبداللہ شفیق نے 41 رنز بنائے جبکہ سکندر رضا 7 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 22 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین