ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریںآسڑیلیا پاکستانی طالب علموں کے لیئے مکمل اسکالرشپ

آسڑیلیا پاکستانی طالب علموں کے لیئے مکمل اسکالرشپ

پاکستانی طلباء وطالبات جو بیرونی ملک میں ٹیکنالوجی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ آسڑیلیا میں اسکالر شپ پر یہ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

آسٹریلیا میں یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی (یوٹی ایس) نے پاکستانی طلباء کیلئے ایک مکمل فنڈڈ ریسرچ ٹریننگ پروگرام پیش کیا ہے۔یو ٹی ایس جو آسٹریلیا کی اعلی ترین ینگ یونیورسٹی ہے اور اپنے غیر معمولی تحقیقی کاموں کیلئے مشہور ہے۔یہ یونیورسٹی پاکستانی طلباء کے لیے ایک مکمل فنڈڈ اسکالرشپ دے رہی ہے۔

یہ ریسرچ ٹریننگ پروگرام ایک اسکالرشپ ہے جو آسٹریلوی حکومت کی طرف سے کامن ویلتھ گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے ذریعے فنڈ کیا جاتا ہے۔یہ غیر معمولی تحقیق کام کرنے والے طلباء کیلئیبنایا کیا گیا ہے جو اعلی تحقیقی ڈگریاں حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔جیسے کہ ریسرچ ماسٹر اور پی ایچ ڈی میں۔

اسکالرشپ وصول کنندگان کون سے فوائد حاصل کرسکیں گے۔

اس اسکالرشپ میں طلباء ہر سال 32,500 ڈالر ٹیکس فری الاؤنس شامل ہے اور فنڈنگ کا دورانیہ پی ایچ ڈی کے اُمیدواروں کیلئے ساڑھے تین سال جبکہ ایم آر ایس کے طلباء کیلئے دو سال تک ہے۔اور اس کے علاوہ آسٹریلیا میں رہنے کے تمام اخراجات بھی اُٹھائے گی۔

اسکالرشپ حاصل کرنے کی اہلیت کیا ہے۔

وظیفہ حاصل کرنے کے دوران طالب علم کا یو ٹی ایس میں تحقیقی پروگرام میں کسی اعلی ڈگری میں نام اندراج ہو۔تحقیقی ڈگریوں کیلئے نامزد کردہ آر ٹی پی اسکالرشپ وظیفہ کے 75فیصد سے زیادہ کوئی مساوی ایوارڈ یا وظیفہ وصول نہ کریں۔جبکہ اس عرصے میں مطلوبہ کورس کی مخصوص ضروریات کو پورا کریں جس کورس کیلئے درخواست دی جا رہی ہے۔

درخواست جمع کرانے کے لیے ضروری معلومات

درخواست دہندگان مخصوص آخری تاریخ تک مکمل درخواستیں جمع کرائیں، بشمول تمام جمع کردہ معلومات اور دستاویزات جبکہ نامکمل یا دیر سے جمع کردہ درخواستیں قابل قبول نہیں ہونگیں۔

درخواست دہندگان کی سیلیکشن اُس کی تعلیمی میرٹ،تحقیقی تجربہ،اشاعت کردہ کام کا ریکارڈ اور جمع کردہ تحقیقی کام کے مطابق ہوگا۔

اسکالرشپ کیلئے درخواست دینے والے طلباء کے لیے ضروری ہدایات

کورس کیلئے درخواست دینے والے نئے طلباء کو اسکالرشپ /اسپانسرشپ معلومات کے سیکشن میں صرف“ہاں ”باکس کو منتخب کرنے کی ضرورت ہے۔اسکالرشپ میں انتخاب کا طریقہ خودکار ہے اور کامیاب درخواست دہندگان کو ان کی آن لائن درخواستیں جمع کرانے کے بعد مطلع کیا جائے گا۔درخواست دینے کے لیے ونڈو 1 اگست 2023 سے کھلی ہیں اور 15 اکتوبر 2024 کو بند ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

کیا آپ پرشنگ اسکوائر اسکالر شپ چاہتے ہیں تو جانیں مکمل معلومات

آسڑیلیا کو ہزاروں ہنر مندوں کی ضرورت، امیگریشن قوانین میں نرمی، مکمل تفصیلات جانیں

بہادر ریسیکو ورکر نے بپھرے ہوئے دریائے چترال سے انسانی زندگی بچا لی

 

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین