ہمارے بارے میں

پاکستان سٹوریز کہنہ مشق صحافیوں کی ادارت میں قائم ادارہ ہے جنھیں ملکی اور بین الاقوامی اداروں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ جو ڈیجٹیل دنیا کے اس دور میں قابل بھروسہ اور قابل اعتماد صحافت کے زریعے سے عوام تک بااعتماد، غیر جانبدار اور تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہیں۔

پاکستان سٹوریز مکمل طورپر ایک آزاد، خودمختار اور دیانت دار ادارہ ہے۔ جس میں تمام مواد کو پرکھنے کے بعد غیر جانبداری کے بلند ترین اصول کے تحت پیش کرتے ہیں۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ عوام تک وہ معلومات پہچائیں جو درست ہو۔ ہم جانتے بوجھتے عوام اور قارئین کو گمراہ کرنے کے لیئے کوئی مواد پیش نہیں کرتے ہیں۔

ہمارا واحد مقصد عوامی مفاد میں کام کرنا ہر طرح کے ناظریں اور قارئین کو آگاہ رکھنے، تعلیم و تفریح کے لیئے معیاری مواد پیش کرنا ہے۔ جس کے لیئے پاکستان اسٹوریز نے رہنما اصول واضح کررکھے ہیں جن پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔

پاکستان سٹوریز میں بے بنیاد الزامات، جھوٹ اور قیاس آرائی کی کوئی کنجائش نہیں ہے۔ ہم تمام مواد کو مستند ثبوتوں، بااعتماد زرائع اور جانچ پڑتال کرکے پیش کرتے ہیں۔ جس بارے میں ہم نہیں جانتے یا رسائی حاصل نہیں کرپاتے اس کے بارے میں واضح بتاتے ہیں۔ جس مواد کی آزادانہ تصدیق ممکن نہ ہو اسے عموما منسوب کیا جاتا ہے۔

پاکستان سٹوریز میں تمام مواد گراونڈ پر رپورٹنگ اور تصدیق کے بعد شائع کیا جاتا ہے اور تحریر کرنے والے صحافی کا نام درج ہوتا ہے۔

ہمارے تمام مواد کی نگرانی صحافیوں کی ایک ٹیم کرتے ہیں جو اس کو مختلف مراحل پر پرکھنے کے بعد پیش کرتی ہے۔

ہم نئے اور علاقائی صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ای میل
editor@pakistanstories.com

ہماری ٹیم

محمد نوید خان
چیف ایگزیکٹو

محمد نوید خان زمانہ طالب علمی ہی سے صحافت سے لگاؤ رکھتے ہیں۔ انھیں ماحولیات اور موسمی تبدیلی جیسے موضعات پر خصوصی عبور حاصل کیا ہے۔ ماحولیات اور موسمی تبدیلی پر کئی تحقیقاتی رپورٹیں شائعکرچکے ہیں۔ اس وقت پاکستان سٹوریز کے تمام انتظامی اور ادارتی انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں۔

محمد زاہد خان
مینجنگ ایڈیٹر

محمد زاہد خان صحافت کے علاوہ کھیلوں سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں۔ وہ خود بھی ٹیبل ٹینس کے علاوہ دیگر کھیلوں میں کئی اعزازت حاصل کرچکے ہیں۔ صحافت کے زریعے سے یہ نوجوان بالخصوص کھلاڑیوں کی صلاحتیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس وقت وہ پاکستان اسٹوریز میں مینجنگ ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

نورین محمد سلیم
ایڈیٹر

نورین محمد سلیم طویل عرصے سے صحافت سے منسلک ہیں۔ یہ صحافت میں خواتین کے مسائل اور حقوق پر کام کرتی ہیں۔ انھوں نے خواتین کے حقوق کے لیئے مختلف قسم کی مہمات چلائی کے علاوہ صحافت کے زریعے خواتین کے مسائل کی نشان دہی کی ہے۔ اس وقت پاکستان سٹوریز میں بحثیت ایڈیٹر خدمات انجام دے رہی ہیں۔