اتوار کے پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نیبتایا ہے کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 9 ستمبر 2023 کو چترال کیگاون رسون میں ایسے ہی ایک آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ تبادلے کے بعد سات دھشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ چند دن قبل خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کے علاقے کیلاش میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 اہلکار شہید جبکہ 12 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل طالبان نے کیلاش کے سرحدی علاقے میں پاک فوج کی چوکیوں پر حملہ کیا تھا۔ جوابی کاروائی میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے تھے۔
کالعدم ٹی ٹی پی نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا تھا کہ چترال میں ہونے والے حملوں پر پاکستان نے پر زور احتجاج کرتے ہوئے افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے ڈیمارچ جاری کردیا گیا ہے۔ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے روکنا افغان حکومت کی ذمہ داری ہے، کابل میں پاکستانی سفیر کا افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اس طرح کے واقعات روکے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں
انڈیا کو مطلوب جہادی رہنما کی پاکستان میں ٹارکٹ کلنگ
ملک ریاض کریشن کیس کے 190ملین پونڈز ,کئی کابینہ ممبران وعدہ معاف گواہ، بشری بی بی کے گرد بھی گھیرا تنگ
سرحد پار محبت: رکاوٹیں عبور کرکے حاملہ اہلیہ اور بیٹے سے ملنے انڈیا جانے والا پاکستانی گرفتار