ماہ گنج محراب
ہمیشہ لوگوں میں یہ جاننے کا تججس ہوتا ہے کہ دُنیا کے امیر ترین ممالک، بااثر اور امیر ترین لوگ کون سے ہیں۔اور خواتین اس فہرست میں کون سے نمبر پہ ہیں۔
بی ایس ای ای ایچ ایگزام نے اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ ہم آپ کو دنیا کی دس امیر ترین اور بااثر خواتین کے بارے میں بتائیں گے جو مختلف قسم کے کاروبار کی مالک ہیں اور اپنی انسان دوستی کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔یہ بااثر خواتین دنیا میں تبدیلیوں کا مرکز ہیں
ان ممتاز خواتین سے بہت سے لوگ متاثر ہیں۔ان میں سے کچھ خواتین دنیا کے پچاس امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔ان میں سے زیادہ کو تعلق امریکہ سے ہے۔اُن کی دولت اور اثاثے وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔
آئیں جانتے ہیں کہ دنیا کے دس امیر ترین خواتین کون سے ہیں۔
فرانکوئس (مجموعی مالیت 90.4 بلین ڈالر)
اس فہرست میں پہلے نمبر پہ 69 سالہ فرانکوئس ایک فرانسیسی کاروباری
خاتون ہیں اور دنیا کی موجودہ امیر ترین خاتون ہیں۔وہ اس وقت دنیا کی بارہویں امیر ترین شخصیت ہیں۔فرانکوئس ایل اوریل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی موجودہ نائب چیئرمین ہیں۔وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایل اوریل کا تقریباً 33 فیصد حصص کی مالک ہیں۔
اس فہرست میں پہلے نمبر پہ 69 سالہ فرانکوئس ایک فرانسیسی کاروباری خاتون ہیں اور دنیا کی موجودہ امیر ترین خاتون ہیں۔وہ اس وقت دنیا کی بارہویں امیر ترین شخصیت ہیں۔فرانکوئس ایل اوریل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی موجودہ نائب چیئرمین ہیں۔وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایل اوریل کا تقریباً 33 فیصد حصص کی مالک ہیں۔
وہ ایک چیئر ٹیبل فاؤنڈیشن بیٹنکورٹ شولر کی صدر ہیں۔وہ اپنے انسان دوستی کے کاموں کے لیے جانی جاتی ہیں۔انھوں نے اپنے خاندان اور کمپنی کے ساتھ 2019 میں نوٹری ڈیم ڈی پیرس کو تقریباً 226ملین ڈالر عطیہ کرنے پہ اتفاق کیا۔
ایلس والٹن (مجموعی دولت 61.5 بلین ڈالر)
امریکہ سے تعلق رکھنے والی یہ دنیا کی دوسری امیر ترین خاتون جبکہ امیر شخصیات میں 19ویں نمبر پہ ہیں۔یہ والمارٹ کے بانی سیموئل والٹن کی بیٹی ہیں۔اُن کی دولت کا سب سے بڑا ذریعہ والمارٹ ہے۔وہ کرسٹل برجز میوزیم آف امریکن آرٹ کی بانی ہیں اور موجودہ چیئرمین کے طور پہ خدمات انجام دے رہی ہیں۔
جولیا کوچپ(مجموعی دولت 59 ملین ڈالر)
اس فہرست میں تیسری نمایاں شخصیت بھی امریکہ ہی سے تعلق رکھنے والی جولیا کوچپ ہیں،جو دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون اور 20ویں امیر ترین شخصیت ہیں۔انھوں نے اپنی تعلیم سینٹرل آرکینساس سے مکمل کی انُ کی عمر 61 سال ہے۔وہ اپنے تین بچوں کے ساتھ کوچ انڈسٹریز میں تقریباً 42فیصد حصہ دار ہیں۔
اُنہوں نے ابتدائی طور پہ ایڈولفو کے معاون کے طور پہ کام کیا۔وہ اپنے انسان دوستی کے لیے جانی جاتی ہیں۔اپنے شوہر کے ساتھ مل کر ماؤنٹ سینائی میڈیکل سینٹر اور اسٹینفورڈ چلڈرن ہسپتال کو تقریباً 10 ملین ڈالر عطیہ کیے۔
جیکولین مارس (مجموعی دولت 38.3 بلین ڈالر)
اس فہرست کی چوتھی نمایاں شخصیت امریکہ سے تعلق رکھنے والی 83 سالہ جیکولین مارس ہیں جو دنیا کی تیسویں امیر ترین شخصیت ہیں۔جیکولین کے پاس مریخ کا ایک تہائی حصہ ہے۔اُنہوں نے 2016 تک مریخ کے بورڈ میں خدمات انجام دیں اور اب اُن کا بیٹا مارس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سے ایک ہے۔
مریم ایڈلسن (مجموعی دولت 36.7 بلین ڈالر)
امریکہ سے 77 سالہ مریم ایڈلسن اس لسٹ کی پانچویں امیر ترین خاتون اور دنیا کی 33ویں امیر ترین شخصیت ہیں۔
مریم کے پاس لاس ویگاس سینڈز کمپنی کا نصف سے زیادہ حصہ ہے۔ یہ کمپنی اُن کو اپنے مرحوم شوہر شیلڈن سے وراثت میں ملی تھی
رافیلہ (مجموعی دولت 31.3 بلین ڈالر)
سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی 78 سالہ رافیلہ اس فہرست کی چھٹی اور دنیا کی 42ویں امیر ترین شخصیت ہیں۔ جن کے پاس ایم ایس سی کمپنی میں پچاس فیصد حصہ داری ہے۔اس کے علاوہ رافیلہ ایم ایس سی کے کروز جہازوں کی سجاوٹ کی نگرانی کرتی ہیں۔اُن کا بیٹا ایم ایس سی کے موجودہ صدر کے طور پر کام کرتا ہے۔
میکنزی اسکاٹ(مجموعی دولت 29.9 بلین ڈالر)
امریکہ سے 53 سالہ میکنزی اسکاٹ اس فہرست میں ساتویں نمبر پہ ہیں اور دنیا کی 46ویں امیر ترین شخصیت ہیں۔اُنہوں نے طلاق کے بعد ایمیزون میں حصص حاصل کیے۔وہ دنیا کی سب سے مشہور انسان دوست خواتین میں سے ایک ہیں۔میکنزی نے تقریباً سولہ سو غیر منافع بخش تنظیموں کو تقریباً 14.4بلین ڈالر عطیہ دیا۔اُنہوں نے کئی کتابیں بھی لکھیں ہیں۔
جینا رائن ہارٹ (مجموعی دولت 27.1 بلین ڈالر)
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 69 سالہ جینا رائن ہارٹ اس فہرست میں آٹھویں اور دنیا کے 54ویں امیر شخصیات میں سے ہیں۔وہ اپنے ملک کی سب سے امیر ترین شخصیت ہیں۔وہ نایاب زمینی معدنیات اور گیس کے شعبے پر مشتمل مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔جینا نے 1992 میں آسٹریلیا میں ہینکوک پراسپیکٹنگ کمپنی کو بنایا اور اس کی چیئرمین بن گئی۔
سوزان کلیٹن (مجموعی دولت 24.1بلین ڈالر)
اس فہرست میں جرمنی سے سوزان نویں نمبر پہ ہیں جو دنیا کی 63ویں امیر شخصیت ہیں۔وہ تقریباًبی ایم ڈبیلو کمپنی کی انیس فیصدکی مالک ہیں،اس کے علاوہ وہ الٹانہ نامی کیمیکل کمپنی کی مالک ہیں،جس کی بنیاد اُن کے والد نے 1977 میں رکھی تھی۔
ایرس فونٹبونا (مجموعی دولت 23.6 بلین ڈالر)
دسویں نمبر پہ سینٹیاگو چِلی کی اسی سالہ ایرس فونٹبونا ہے جو دنیا کی 66ویں امیر ترین شخصیت ہیں۔وہ اپنے تین بچوں کے ساتھ ایک کان کنی کمپنیکی مالک ہیں۔اس کے علاوہ آئرس اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ تر حصص کی مالک ہیں۔اُن کی دولت کا بنیادی ذریعہ کان کنی کمپنی سے آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
دنیاکے دس امیر ترین ممالک میں کون کون شامل ہیں؟۔
دنیا کے سب سے معمر ترین 101 سالہ ڈاکٹر صحت مند رہنے اور دماغ فعال رکھنے کا طریقہ بتاتے ہیں