منگل, جون 24, 2025
ہوماہم خبریںامریکی ایئربیسز پر ایرانی حملوں کے بعد ٹرمپ کا ایران-اسرائیل میں جنگ...

امریکی ایئربیسز پر ایرانی حملوں کے بعد ٹرمپ کا ایران-اسرائیل میں جنگ بندی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، برائے مہربانی اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں کو مبارک ہو، اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل اور جامع جنگ بندی پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے۔

امریکا کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ، ہمارے جواب کا انتظار کریں ، ایران

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک باقاعدہ جنگ بندی کا اعلان کریں گے، تقریباً 6 گھنٹے بعد اسرائیل اور ایران اپنی جاری آخری کارروائیاں مکمل کرلیں گے، یہ جنگ بندی 12 گھنٹوں کیلئے ہوگی اور پھر جنگ کو ختم تصور کیا جائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ایسی جنگ تھی جو برسوں جاری رہ سکتی تھی اور پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ کر سکتی تھی، ایران اور اسرائیل نے دانشمندی دکھائی، خدا ایران، اسرائیل، مشرق وسطیٰ اور امریکا کو سلامت رکھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باضابطہ طور پر جنگ بندی کا آغاز پہلے ایران کرے گا اور 12 گھنٹے بعد اسرائیل بھی جنگ بندی پر عمل شروع کر دے گا جب کہ 24 گھنٹے بعد ’12 روزہ جنگ‘ کے خاتمے کو دنیا بھر میں باقاعدہ طور پر تسلیم کیا جائے گا۔

اسرائیل ایرانی میزائل روکنے میں ناکام، انٹرسپشن کی شرح 90 سے کم ہوکر 65 فیصد پر آگئی

واضح رہے کہ اسرائیل کے بعد امریکا کی جانب سے بھی فردو سمیت ایران کی تین اہم ایٹمی تنصیبات پر امریکی بمباری کے بعد تہران نے قطر میں خطے کے سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے العدید ایئربیس پر 6 میزائل فائر کیے تھے جبکہ عراق میں امریکی اڈے پر بھی ایک میزائل داغا گیا تھا۔

قطر میں میزائل حملے پر قطری حکومت نے ایران کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا تھا جس کے بعد جنگ کا دائرہ وسیع ہونے کا خطرہ بڑھ گیا تھا تاہم امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ردعمل کو ہلکا قرار دیتے ہوئے کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کا اشارہ دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی سے قبل رات بھر ایران پر جاری رہنے والے اسرائیلی حملوں میں جوہری سائنسدان صدیقی صابر سمیت 9 ایرانی شہری شہید اور 4 رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

‘یہ مجھے نوبل انعام نہیں دیں گے’ پاکستان کی سفارش کے بعد ٹرمپ کا بیان

ایران کی وزارت صحت کے مطابق 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے حملوں میں 400 شہری شہید ہوئے تاہم اسرائیل کی جانب سے تازہ حملوں سے پہلے 24 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھی جب کہ آج رات ہونے والے حملوں میں بھی اسرائیل میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین