ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومپاکستاندسمبر تک نئی حلقہ بندیاں کرنے کا اعلان، عام انتخابات کا...

دسمبر تک نئی حلقہ بندیاں کرنے کا اعلان، عام انتخابات کا نوے  دن میں انعقاد ناممکن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن کمیشن مردم شماری 2023 کے شائع ہونے کے بعد اب آئین کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرئے گا۔

الیکشن کمیشن کے اس اعلان کے بعد بظاہر یہ نظر آرہا ہے کہ انتخابات اب نوے روز میں نہیں ہونگے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق حکومت کے وزراء اس بات کا برملا اظہار کرچکے ہیں کہ انتخابات آئندہ سال فروری، مارچ میں منعقد ہوسکتے ہیں۔  اس بارے میں پاکستان سٹوریز نے ایک تفصیلی رپورٹ بھی شائع کی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ اپنی مدت پوری کرنے والی حکومت نے اپنی حکومت کے آخری دونون میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرکے مردم شماری 2023 کی منظوری دے دی تھی۔ جس کے بعد اس بات کا امکان پیدا ہوگیا تھا کہ انتخابات بھرحال اپنی مقررہ مدت میں نہیں ہونگے  کیونکہ الیکشن کمیشن آئینی طور پر اس بات کا پابند ہے کہ وہ نئی مردم شماری کے بعدنئی حلقہ بندیاں کرئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعرات کو باضابطہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ جس میں بظاہر الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے لیئے روڈ میپ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کا اعلان 14دسمبر 2023 کو کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن  کے مطابق  نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کی ہے اور اس سلسلہ میں ضروری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق 17 اگست 2023 تک ملک کے تمام نوٹس کی حدود منجمد کردی گئی ہیں جس کا الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کردے گا اور 21 اگست تک اسلام آباد سمیت ہر صوبے کے لیے حلقہ بندیوں کی کمیٹیاں تشکیل دے دی جائیں گی۔

اس کے بعد 31 اگست تک انتظامیہ امور نمٹانے کے بعد حلقہ بندیوں کی کمیٹیوں کو یکم سے چار ستمبر تک تربیت دی جائے گی اور 5 سے 7 اگست تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ڈسٹرکٹ کوٹہ کا تعین اور اسے شیئر کیا جائے گا۔

8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک کمیٹیاں ابتدائی حلقہ بندیاں کریں گی جس کے بعد 9 اکتوبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ شائع کی جائے گی۔

10 اکتوبر سے 8 نومبر تک حلقہ بندیوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کے اعتراضات کمیشن کے سامنے دائر کیے جا سکیں گے اور 10 نومبر سے 9 دسمبر تک کمیشن ان اعتراجات پر سماعت کرے گا جس کے بعد 14 دسمبر 2023 کو حتمی حلقہ بندیاں شائع کردی جائیں گی۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت حلقہ بندیوں کے عمل میں مدد کے لیے پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام افراد کے لیے ہدایات کی ایک فہرست بھی جاری کی تاکہ آئین کے آرٹیکل 218(3) کے مطابق انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔

ہدایات کے مطابق حلقہ بندیوں کے عمل کی تکمیل تک ریونیو یونٹس کی حدود آج سے منجمد رہیں گی اور ریونیو یونٹس کی حدود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

اس اعلامیہ کے بعد بظاہر یہ لگتا ہے کہ انتخابات کا اعلان دسمبر کے تیسرے ہفتے ہی میں ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا کے سب سے معمر ترین 101 سالہ ڈاکٹر صحت مند رہنے اور دماغ فعال رکھنے کا طریقہ بتاتے ہیں

کیا تعلیمی وظیفے کے ساتھ بین الاقوامی اسکالر شپ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟۔ تو پھر جانیے

کوئٹہ چرچ حملے میں ٹانگ کھو دینے والی طالبہ کی کہانی

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین