پیر, جون 23, 2025
ہومپاکستانپاک بحریہ ہیلی کاپیٹر حادثہ میں دو افسران اور ایک اہلکار شہید

پاک بحریہ ہیلی کاپیٹر حادثہ میں دو افسران اور ایک اہلکار شہید

پاکستان بحریہ کے ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ملنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں شہید ہونے والے ایک افسیر کا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے تھا۔

سوشل میڈیا پریس ایبٹ آباد کے مطابق ریٹارڈ کمانڈر عابد خان کے صاحبزادے لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد نے گوادر میں آج ہیلی کاپٹر حادثہ میں جام شہادت نوش کیا۔ خمزہ عابد گھمانواں والے عبداللہ خان جدون صاحب کے نواسے اور عاصم خان جدون کے بھانجے تھے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک بحریہ کے افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور شہدا کی کیلئے بلندی درجات کی دعا کی، وطن کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے اظہارِ ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں تین جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں تین جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے تعزیتی بیان میں کہا کہ گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے افسوس ناک ناک حادثے میں تین اہلکاروں کی شہادت کا سن کر بہت کرب اور تکلیف ہوئی۔

مزید پڑھیں۔

آسڑیلیا کو ہزاروں ہنر مندوں کی ضرورت، امیگریشن قوانین میں نرمی، مکمل تفصیلات جانیں

بہادر ریسیکو ورکر نے بپھرے ہوئے دریائے چترال سے انسانی زندگی بچا لی

گلگت بلتستان سیاحت کریں مگر جانوروں اور درختوں کو نقصاں نہ پہنچائیں

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین