ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومپاکستانآسڑیلیا کو ہزاروں ہنر مندوں کی ضرورت، امیگریشن قوانین میں نرمی، مکمل...

آسڑیلیا کو ہزاروں ہنر مندوں کی ضرورت، امیگریشن قوانین میں نرمی، مکمل تفصیلات جانیں

پاکستان سٹوریز رپورٹ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق آسڑیلیا ایک ایسا ملک ہے جہاں پر اس کی حالیہ مردم شماری میں پتا چلا کہ وہاں کی شہریت اور سکونت اختیار کرنے والے آدھے شہریوں خود یا ان کے ماں باپ کسی اور ملک میں پیدا ہوئے تھے۔ آسڑیلیا نے گزشتہ دس سالوں میں مستقل سکونت پر مختلف پابندیان عائد کررکھی تھیں۔ جن میں اب نرمی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس اور آسٹریلیا میں داخلے کی سخت پالیسیوں کی وجہ سے بہت سے شعبوں میں ہنر مند افراد کی کمی بڑھ چکی ہے۔ آسٹریلیا میں اس وقت چار لاکھ اسّی ہزار آسامیاں خالی ہیں۔ آسڑیلیا مختلف ممالک سے ہنر مند افراد لانے کی تیاری کررہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سیاحت،، صحت، زراعت، مختلف ہنر مندوں کی زیادہ ضرورت ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ صحت کے شعبے میں خالی آسامیاں 4700 ہیں۔ جس کے لیئے آسڑیلیا میں ویزہ سسٹم میں تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

یکم جولائی 2023 سے نیوزی لینڈ کے شہری جو آسٹریلیا میں چار سال یا اس سے زیادہ عرصے سے رہائش پزیر ہیں۔ آسٹریلیا کی شہریت کے لیے براہ راست درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ اب انہیں پہلے درخواست دینے اور مستقل ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایک نیا ویزا متعارف کرایا جائے گا۔ جس میں بحرالکاہل کے ممالک اور تیمور لیسٹے کے اہل تارکین وطن کے لیے 3000 ویزے فراہم کیے جائیں گے۔ پیسیفک انگیجمنٹ ویزا (پی ای وی) کے لیے ممالک ہر سال مختص کیئے جائیں گے اور منتخب ہونے والے آسٹریلیا میں مستقل رہائش کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

افرادی قوت کی کمی کو دور کرنے کے لیئے سٹوڈنٹ ویزے پر کام کی پابندیوں کو نرم کر دیا گیا ہے۔اب اس پر مزید پابندیاں عائد کی گئی ہیں َ۔ سٹوٹنس ویزہ کے حامل پندرہ دن میں 48 گھنٹے کام کرسکتے ہیں۔

البتہ گریجویٹ ویزا والے طویل مدت تک قیام کر سکیں گے۔ جس میں بیچلر ڈگری چار سال، ماسٹر ڈگری پانچ سال اور ڈاکٹریٹ ڈگری چھ سالکے لیئے کام کرسکیں گے۔

چھٹیوں میں کام کرنے والے اب چھ ماہ سے ایک سال تک کام کرسکیں گے۔

مختلف رپورٹوں کے مطابق کسی بھی آجر کی اسپانسر شپ پر ویزہ حاصل کرنے والی کم از کم تنخواہ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

یکم جولائی سے کسی آجر سے اسپانسر شپ حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندہ کی کم از کم تنخواہ بڑھا دی گئی ہے۔ اس طرح ہنر مندوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کا مقصد ہنرمندوں کو آسڑیلیا کی طر ف راغب کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دولت مشترکہ یا کامن ویلتھ اسکالرشپ کیسے حاصل کیا جائے؟۔

بر طانیہ طلباء کو کون کون سے اسکالر شپ فراہم کررہا ہے؟۔

کینیڈا اسکالرشپ اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین