صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں نو سیکورٹی اہلکار شہید
پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق نو سپائی شہید جبکہ پانچ زخمی ہیں۔
ھماکے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صنوبر، حوالدار عارف، حوالدار آفتاب، عمران، سپاہی حبیب، سپاہی ذیشان، سپاہی رشید، سپاہی آمجد علی اور سپاہی وارث شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حوالدار اشرف، حوالدار یسین، حوالدار شاہد سید، حوالدار ارسلان، نائیک طارق، نائیک ضمیر، لانس نائیک نوید، سپاہی، سپاہی انصار، سپاہی ممتاز، سپاہی نثار، ایف سی این نیاز، نائب صوبیدار ریاض، سپاہی فدا حسین، سپاہی وقار، سپاہی اعجاز، سپاہی رشید، سپاہی بلال، سپاہی اعجاز، نائب صوبیدار سہیل اور امتیاز کنٹین کنٹریکٹر شامل ہیں۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے میں کرفیو لگا کر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر اور نگران وزیر داخلہ نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ بہادر جوان ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں نچھاور کر رہے ہیں، پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ دہشت گردوں کے بزدلانہ وار ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
انشااللہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
بجلی اتنی مہنگی کیوں حقائق جانیں؟، مہنگی بجلی کے خلاف عوامی احتجاج جاری
آسڑیلیا کو ہزاروں ہنر مندوں کی ضرورت، امیگریشن قوانین میں نرمی، مکمل تفصیلات جانیں