اکسفورڈ ایک ایسی تعلیمی ادارہ جو خوابوں کی منزل اور بہتر مستقبل کا ضامن بن سکتا ہے۔ مگر اس کے لیئے چاہیے مکمل معلومات جو پاکستان سٹوریز آپ کو فراہم کررہا ہے۔ اور اس کے ساتھ اگر آپ کے پاس قائدانہ صلاحتیں ہیں تو پھر آپ اس اسکالر شپ کے حق دار بن سکتے ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی پاکستانی طلباء اور بین الاقوامی طلباء کے لیے پرشنگ اسکوائر اسکالرشپ 2024 کے ذریعے ایک غیر معمولی موقع فراہم کر رہی ہیدنیا کے مختلف ملکوں سے طلباء اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے اس موقع سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔
اس اسکالرشپ کے تحت کن طلباء کو موقع ملتا ہے۔؟
پرشنگ اسکوائر اسکالرشپ 2024 ان لوگوں کے لیے موقع فراہم کرتا ہے جو اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے عالمی سطح پرکچھ اچھے اثرات پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس اسکالر شپ کا مقصد غیر معمولی صلاحتیوں کے حامل طالب علموں کے لیے تعلیم کو قابل رسائی بنانا ہے جو عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوں۔
پرشنگ اسکوائر اسکالرشپو آکسفورڈ یونیورسٹی اور پرشنگ اسکوائر فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون سے ہے۔ یہ اسکالرشپ ماسٹرز / ایم بی اے پروگرام پروگرام آفر کررہی ہے جس کی میزبان تنظیم یونیورسٹی آف آکسفورڈ اور میزبان ملک برطانیہ ہے۔
یہ اسکالرشپ طالب علموں کے تمام تعلیمی اخراجات دیتی ہے۔جس میں مکمل ٹیوشن فیس اور ماسٹر ڈگری اور ایم بی اے پروگرام دونوں ٹیوشن فیس مکمل طور پر فراہم کیئے جاتے ہیں جس میں کالج کے اخراجات بھی اس اسکالرشپ میں شامل ہیں جبکہ رہائش کا الگ سے وظیفہ: €15,609 کا پورے دو سالہ کے لیے فراہم کیا جائے گا۔
درخواست دینے کے معیار کیا ہے؟۔
اس اسکالرشپ میں دنیا بھر کے طلباء قومیت کے فرق کے بغیر اپلائی کرسکتے ہیں۔انگریزی کی مہارت کاعلاقہ تعلیمی امتحانات کو مد نظر رکھا جائے گا۔
قیادت کی صلاحیتہونا چاہیے جس میں ہر قسم سے حالات سے نمٹنے کا تجربہ۔
طلباء کو اپنے مستقبل کے کیریئر میں اہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہونا چاہیے۔
امیدوار 4 جنوری 2024 تک درخواست دے سکتے ہیں۔
اسکالرشپ کے تقاضے کیا ہیں۔
آپ کے پاس وقت موجود ہے ابھی سے اس کی تیاری کرنا شروع کریں۔
اپنے مضمون کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق تیار کریں۔ ضروری دستاویزات فراہم کریں۔
۔
پرشنگ اسکوائر اسکالرشپ 2024 عالمی سطح پر تسلیم شدہ ادارے میں ایک مؤثر تعلیمی سفر شروع کرنے کا بہترین موقع ہے۔ اس کے ذریعے، آکسفورڈ یونیورسٹی اور پرشنگ اسکوائر فاؤنڈیشن ایسے رہنماؤں کو آگے آنے کا موقع پیدا کر رہی ہے جو واقعی دنیا میں بہتر انداز سے فرق پیدا کر سکتے ہیں۔
آپ مزید معلومات، فارم اور رابطے ان ویب سائیڈز سے بھی لے سکتے ہیں۔
https://www.sbs.ox.ac.uk/oxford-experience/scholarships-and-funding/oxford-pershing-square-graduate-scholarships
https://www.sbs.ox.ac.uk/programmes/executive-education/campus-open-programmes/oxford-impact-investing-programme
https://www.ox.ac.uk/admissions/undergraduate/applying-to-oxford/for-international-students/international-qualifications
https://www.ox.ac.uk/admissions/undergraduate/fees-and-funding/oxford-support
مزید پڑھیں۔
کینیڈا میں کم پڑھے لکھے لوگوں کے لیئے بھی ملازمتیں
آسڑیلیا کو ہزاروں ہنر مندوں کی ضرورت، امیگریشن قوانین میں نرمی، مکمل تفصیلات جانیں
کیا تعلیمی وظیفے کے ساتھ بین الاقوامی اسکالر شپ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟۔ تو پھر جانیے