ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریںکیا تعلیمی وظیفے کے ساتھ بین الاقوامی اسکالر شپ حاصل کرنا چاہتے...

کیا تعلیمی وظیفے کے ساتھ بین الاقوامی اسکالر شپ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟۔ تو پھر جانیے

ماہ گنج محراب

اسکالر شپ اور وہ بھی مکمل اسکالر شپ جو آپ کے تعلیمی اخراجات برداشت کرئے گا بلکہ یورپ کے کسی بھی ملک میں پڑھنے اور کام کرنے کی سہولت فراہم کرئے گا۔

اس حوالے سے پاکستان سٹوریز آپ کے لیئے نئی اور مستند معلومات فراہم کرنا رہتا ہے۔ یہ موقع آپ کی زندگی کو بدل دے گا اور آپ کے خوابوں کو پورا کرئے گا۔

یہ موقعہ ایک طالب علم کےلیے زندگی بدل دینے جیسا ہوتا ہے۔باہر کے ممالک میں تعلیم کا معیار زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ریسرچ کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں اور باہر تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوکری ملنے کے چانسز بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

اسکالرشپ فراہم کرنے والے بہترین ممالک اسکالرشپ کیلئے برطانیہ کا شونگ اسکالرشپ،یو ایس اے کا فُل برائیٹ اسکالرشپ،آسٹریلیا کا ایوارڈ اسکالرشپ اور یورپی یونین کا ڈاڈ پروگرامز یہ سارے اسکالرشپس زیادہ مشہور ہیں اور اسٹوڈنٹس کو بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔

مگر ایرامس منڈس اسکالر شپ بین الاقوامی طلباء وطالبات کو بھی منفرد اور بہترین سہولتیں دے رہا اور اس کا آغاز ہوا چلا ہے۔

ایرامس منڈس اسکالرشپ ایک بہترین موقع۔

یوریپین کمیشن کی جانب سے متعارف کردہ اسکالرشپ ایرامس منڈس نے سال 2023 کے لئے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔اگر آپ طالب علم ہیں اور فورن اسکالرشپ کیلئے اپلائی کرنے کیلئے سوچ رہے ہیں تو یہ آپ کے لیے ہے۔ یہ یورپ کے بہترین اسکالرشپ میں سے ایک کے طور پہ شمار کیا جاتا ہے جو بین الاقوامی طلباء کو مختلف یورپی یونیورسیٹیوں میں مواقع فراہم کرتی ہے۔

اس میں کُل 2500 اسکالرشپس دستیاب ہیں،جس میں دُنیا بھر کے طلباء یورپی کمیشن کے زیر اہتمام یورپی مشترکہ ماسٹر ڈگری پروگرام کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اب تک دو ہزار سے زائد طالب علم کو اسکالرشپس ملے۔ ایرامس اسکالرشپ اپنے بہترین کارکردگی کی وجہ سے مشہور ہے،2022 میں اس اسکالرشپ کے تحت 2450 طلباء کو اسکالرشپ دیے ہیں۔

ایرامس منڈس اسکالرشپ کے خصوصیات ۔

اس اسکالرشپ کو حاصل کرنے والے طلباء کے پاس 3 سے 4 مختلف یورپی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ کسی بھی یورپی یونیورسٹی میں ماسٹرز یا ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع ہوگا اور مطالعے کے دوران انٹرن شپ پروگرام بھی شامل ہے۔

ماسٹرز کا پروگرام 1 سے 2 سال پر مشتمل ہے،جس میں 12 سے 24 مہینے تک کی فنڈنگ کی جاتی ہے،اُس میں تمام تعلیمی اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔

ایرامس منڈس اسکالرشپس 2023 کی فنڈنگ ویلیو؛۔

اس میں ماہانہ وظیفہ 1100 سے 1500 یورو تک فراہم کرتی ہے اور ٹیوشن فیس،سفری اخراجات،بین الاقوامی سفر کے لئے کرایہ اور تعلیم کے دوران دوسرے ملک میں سفری الاؤنس اس کے علاوہ ہیں۔

ڈگری مکمل ہونے کے بعد سہولیات ڈگری کی تکمیل پر کام کا ویزہ دیا جائے گا جس سے پڑھائی کے بعد اپنی پسند کے ملک میں رہائش اختیار کرسکیں گے اور دو یورپی اداروں سے دوہری ڈگری سے نوازا جائے گا

یہ اسکالرشپ طلباء کو ہر سیمسٹر مختلف ملک میں گزارنے کی اجازت دیتا ہے،اس اختیار کے ساتھ کہ وہ یورپ،آسٹریلیا یا امریکہ میں دو سال تک تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

ایرامس منڈس اسکالرشپس کے لئے درخواست دینے کے لیے ضروری ہدایات:۔

ہر درخواست کی آخری تاریخ مختلف ہوتی ہے اس لئے اسٹوڈنٹس اپنی متعلقہ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ چیک کریں۔ممکنہ درخواست دہندگان کو ستمبر یا اکتوبر میں IELTS یا TOEFL کے لئے درخواست دینا ہے۔وبائی امراض کی وجہ سے ٹیسٹ سنٹرز بند ہونے کی صورت میں درخواست دہندگان کوآرڈینیٹرز تک ٹیسٹ اسکور کے بارے پوچھ سکتے ہیں۔ یہ طالب علموں کے لیے ایک سنہری موقع ہے،یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کو اس اسکالرشپ کے لیے ضرور غور کرنا چائیے۔

تحریر کا اصل متنن اوپرچیونیٹی ٹریکر پر پڑھیں۔

اس موضوع پر مزید پڑھیں

جرمنی میں ملازمت، رہائش کے وسیع مواقع سے کیسے فائدہ اٹھائیں؟

دولت مشترکہ یا کامن ویلتھ اسکالرشپ کیسے حاصل کیا جائے؟۔

کیا اعلیٰ تعلیم کے لیئے بین الاقوامی اسکالرشپ چاہیے؟

 

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین