اتوار, جون 22, 2025
ہومپاکستانڈالر نے پاکستان میں ریکارڈ بنا دیا،ٹرپل سنچری مکمل

ڈالر نے پاکستان میں ریکارڈ بنا دیا،ٹرپل سنچری مکمل

پاکستان کی تاریخ میں ڈالر نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ انٹر بینک میں ایک ڈالر تین سو روپیہ پاکستانی کا ہوگیا ہے۔ ٹرپل سنچری مکمل کرلی گی ہے۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے اضافے سے 314 روپے کا ہوگیاہے۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر آج صبح سوا 11 بجے مزید 41 پیسے مہنگا ہو کر 300 روپے 4 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے اضافے سے 314 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز روپے کی قدر میں 63 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 299.64 روپے پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

اس حوالے سے میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلیک مارکیٹ کو ختم کرنے کے لیے ایک مضبوط حکمت عملی پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تلاش کرنا بہت مشکل ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ’بلیک مارکیٹ پرائس‘ پر باآسانی دستیاب ہے۔

کاروباری امور کے ماہر نور محمد کا کہنا تھا کہ شرح سود 23 فیصد پر رکھنے کے باوجود لوگ ڈالر میں سرمایہ کاری کرنا زیادہ منافع بخش سمجھتے ہیں۔ یہ ایک خطرناک رحجان ہے جس میں عام لوگ بھی ڈالر اپنے پاس سٹاک رکھتے ہیں۔ اِس سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کے لیے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے سے عام آدمی بھی بلاضرورت اس امید پر ڈالر خرید رہے ہیں کہ اس کی قیمت مزید بڑھے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین