ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومتعلیمکینیڈا میں کم پڑھے لکھے لوگوں کے لیئے بھی ملازمتیں

کینیڈا میں کم پڑھے لکھے لوگوں کے لیئے بھی ملازمتیں

کینیڈا ہمیشہ سے انفردی قوت کے لیئے دوسروں ملکوں سے ماہرین اور ہنر مند افراد کو اپنے ملک آنے کی دعوت دیتا ہے۔ اس کے لیئے مختلف پروگرام اور اسکیمیں بھی متعارف کرواتا رہتا ہے۔ مگر اب کینیڈا نے ایک ایسی اسکیم متعارف کروائی ہے جو کم پڑھے لکھے یعنی صرف سیکینڈری سکول پاس والوں کے لیئے ہے۔

آخر میں آپ کو وہ تمام لنک بھی دستیاب ہونگے جہاں پر آپ درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

داداسکالرشپ نتے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اب آپ کو برٹش کولمبیا کے چھ سرکاری محکموں میں سے کسی ایک میں کینیڈا کی حکومت کے لیے کام کرنے کا موقع ملے گا۔ جہاں سیکنڈری اسکول کے اہل پیشہ ور افراد کی بھرتی جاری ہے جس میں تمام ملازمت کے متلاشی افراد اس موقع سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

برٹش کولمبیا کی ان تمام سرکاری ملازمتوں کے بارے میں جن کے بارے میں آگے چل کے اس مضمون میں بات ہوگی۔اُس کیلئے آپ کو صرف اپنے سیکینڈری اسکول سرٹیفیکیشن کے ساتھ اپنا ریزیوم یا سی وی جمع کروانے کی ضرورت ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنی اعلیٰ تعلیم کی اسناد جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس آرٹیکل میں آپ کو کینیڈا کی حکومت کی جانب سے برٹش کولمبیا کے علاقے میں تنخواہوں کے ساتھ ملازمت کے مواقع،اور درخواست جمع کرانے کے بارے میں تمام ضروری معلومات فراہم کرے گی۔

اس میں کُل چار شعبوں میں ملازمت کے حصول کے مواقع ہیں جو درج ذیل ہیں۔

سمندر اور فشریز ڈیپارٹمنٹ آف کینیڈا

اس محکمے میں درخواست دینے کیلئے آپ کے پاس 31مارچ 2024 تک کا وقت ہے۔آپ کینیڈین کوسٹ گارڈ ڈیپارٹمنٹ میں مطلوبہ سرٹیفیکیشن حاصل کریں اور تقریباً 57.5k ڈالر سالانہ تنخواہ حاصل کرنے کیلیے سی سی جی آفیسر کے تحت کام کرنے کا موقع حاصل کریں۔

آپ سوچ رہے ہونگے کہ اس کوسٹ گارڈ فلیٹ جاب کے اہل ہونے کے لیے کن سرٹیفیکیسٹ کی ضرورت ہوگی تو اس کے لیے آپ کو قابل سمندری سرٹیفیکیشن،میرین میڈیکل کیئر یا فرسٹ ایڈ سرٹیفیکیشن، ایس وی او پی، برج واچ سرٹیفیکیشن،حصول لائسنس کی ضرورت ہے،لہٰذا اگر آپ کے پاس یہ سرٹیفیکسٹ 31 مارچ 2024 سے پہلے ہیں پھر تو آپ یقینی طور پرسی سی جی ملازمت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ

برٹش کولمبیا میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی سطح پر انٹری لیول انوینٹری کے عہدوں پہ بھرتی کر رہا ہے اور ان کی تمام ملازمتیں فلحال کیلونا، پینٹکٹن، وکٹوریہ، سڈنی، پرنس روپرٹ،سرے،وینکوور اور بہت سی دوسری جگہوں پر انتظامی مقامات ہیں۔جو کوئی کینیڈا ٹرانسپورٹ میں لیول کی ملازمت حاصل کرنا چاہتا ہے وہ تقریباً $50.8k تک سالانہ تنخواہ وصول کرے گا۔

اس محکمے میں ملازمت کی درخواست 31اگست 2023 سے پہلے جمع کرا سکتے ہیں۔

رائل کینڈین پولیس

اگر آپ آر سی ایم پی کینیڈا کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں تو جلدی کریں کیونکہ آخری تاریخ 7اگست 2023 ہے،تاہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ فیلڈ ان درخواستوں پہ زیادہ غور کرے گا جو ماہر ہیں یاکام کا تجربہ رکھتے ہیں اور اپنے تفویض کردہ سینئر افسران کو ایڈمن سپورٹ بھی فراہم کرتے ہیں۔

لہٰذا،اگر آپ 2023 میں ملازمت حاصل کرتے ہیں تو کینیڈا کے روزگار کے حالیہ قواعد کے مطابق آپ کو سالانہ پچاس سے ساٹھ ہزار ڈالر کے درمیان تنخواہ ادا کرئے گال

کلرک کی ملازمتیں

آر سی ایم پی نے میل کلرکوں کے متعدد ملازمتوں کے مواقع کا اعلان بھی کیا اور ان ملازمتوں کے عہدوں کیلئے 31دسمبر 2023 تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔یہ کینیڈا کی سب سے آسان سرکاری ملازمتوں میں سے ایک ہے جہاں درخواست دہندگان سے اُن کی مہارت کے بارے میں پوچھا جاتا ہے جیسے (ایم ایس آفس)ایکسل،پاور پوائں ٹ اور اس کے ساتھ ایڈمن لیول ڈیوٹی میں سابقہ تجربے کو ترجیع دی جاتی ہے۔اگر آپ اس پوسٹ کیلئے درخواست دینا چاہتے ہیں تو دیر نہ کریں تانکہ آپ کا جاب پروفائل انوینٹری جابز میں دیگر نوکریوں کے درخواست دہندگان میں آسکے۔

سمندر اور فشریز ڈیپارٹمنٹ آف کینیڈا
https://dfo-mpo-gc.hiringplatform.ca/66034-22-dfo-wccg-ea-ccg-333731-sc-ded-02-dc/235740-poster-personal-information/en

ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ملازمتیں
https://emploisfp-psjobs.cfp-psc.gc.ca/psrs-srfp/applicant/page1800?poster=1654076

رائل کینڈین پولیس
https://emploisfp-psjobs.cfp-psc.gc.ca/psrs-srfp/applicant/page1800?poster=1641498

یہ بھی پڑھیں

آسڑیلیا کو ہزاروں ہنر مندوں کی ضرورت، امیگریشن قوانین میں نرمی، مکمل تفصیلات جانیں

بر طانیہ طلباء کو کون کون سے اسکالر شپ فراہم کررہا ہے؟۔

جرمنی میں ملازمت، رہائش کے وسیع مواقع سے کیسے فائدہ اٹھائیں؟

 

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین