پیر, جون 23, 2025
ہومپاکستانپنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،لودھراں کا دریائی علاقہ خطرے میں

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،لودھراں کا دریائی علاقہ خطرے میں

احکام کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں عارف والا، بہاولنگر اور چشتیاں میں علاقے ڈبونے کے بعد پانی کا رخ لودھراں کی طرف ہے۔ جہاں پر لودھران کا دریا کے کنارے پر واقع علاقہ سیلاب سے متاثر ہوسکتا ہے۔ دریائے ستلج میں میلسی سائفن کے مقام پر پانی کے بہاو میں تیزی سے اضافے کے باعث 40 موضع جات اور سیکڑوں بستیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ تعلیم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں چھٹیاں غیر معینہ مدت تک بڑھا دی ہیں۔

بہاولپور میں دریائی بیلٹ کی کئی بستیوں سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔ بورے والا کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافے سے متعدد چھوٹے بند ٹوٹ گئے ہیں۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی) کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں سلیمانکی ہیڈورکس پر پانی کی سطح میں کمی آنے کے بعد دریائے ستلج میں درمیانی درجے کا سیلا ب ہے۔ ہ مشرقی پنجاب میں سلیمانکی ہیڈ پر پانی کی معمول کی سطح 50 ہزار کیوسک ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق ستلج میں سیلاب کی وجہ سے قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، پاکپتن اور وہاڑی متاثر ہوسکتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے اورچند دونوں میں پاکستان کو متاثر کر سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مون سون بارشیں 27 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں یہ بارشیں متوقع ہیں۔ دریائے ستلج میں طغیانی برقرار ہے، مزید بارشوں کے باعث سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے۔

احکام نے بتایا ہے کہ دریائے جہلم میں رسول بیراج پر بھی پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

احکام کے مطابق دریائے ستلج کے علاقے میں 583 گاؤں متاثر ہوئے۔ ان علاقوں میں ً ایک ہزار ریسکیو اہلکار تعینات ہیں اور 92 میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ سیلابی پانی میں پھنسے 56 ہزار سے زیادہ افراد کوانخلاء میں مدد فراہم کی گئی جس میں سولہ ہزار مویشی بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

جب پاکستان نے فتح کا جشن خالی اسٹیڈیم میں منایا

دنیا کی امیر ترین خواتین اور ان کی دولت کے بارے میں جانیں

کوئٹہ چرچ حملے میں ٹانگ کھو دینے والی طالبہ کی کہانی

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین