ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومپاکستانپیڑول 17 اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیڑ 20روپیہ اضافہ

پیڑول 17 اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیڑ 20روپیہ اضافہ

وفاقی وزارت خزانہ اسلام آباد نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیڑول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد قیمتوں میں رد بدل کیا گیا ہے۔

قیمتوں کے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست 2023 سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 17 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 290 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کردیا گیا ہے اور فی لیٹر نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔

نگران حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک اضافہ کردیا

نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا، پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بالترتیب 17 روپے 50 پیسے اور 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یار رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں حال ہی میں قبل ازیں یکم اگست کو سابقہ حکومت نے بڑا اضافہ کیا تھا۔ اس وقت کی حکومت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پوری کوشش کی کہ عالمی منڈی میں ہونے والے اضافے کا عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔اس وقت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

اس وقت یعنی یکم اگست کو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 273 روپے 40 پیسے اور پیٹرول کی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئیتھی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد مہنگائی میں بہت زیادہ اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا کے سب سے معمر ترین 101 سالہ ڈاکٹر صحت مند رہنے اور دماغ فعال رکھنے کا طریقہ بتاتے ہیں

اخوت فاونڈیشن:سود بغیر قرض حسنہ نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بدل دیں

بہادر ریسیکو ورکر نے بپھرے ہوئے دریائے چترال سے انسانی زندگی بچا لی

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین