19:اپ ڈیٹ 15 اگست 55
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ترجمان نے بتایا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان اب دس ستمبر کو منعقد ہوگا۔ امتحان کی تاریخ آگے کرنے کی مختلف وجوہات ہیں لیکن کوشش کی گئی ہے کہ زیادہ تاخیر نہ ہو۔
ترجمان کے مطابق ہمارے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ اب یہ امتحان 27اگست کی جگہ دس ستمبر کو ہوگا
واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے کہا تھا کہ ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ امتحان کی تاریخ میں توسیع پر طالب علموں کا مختلف رد عمل سامنے آیا ہے۔ کچھ نے خوشی او رکچھ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر میں میڈیکل کالجوں کے لیئے انٹری ٹیسٹ اپنی مقرر کردہ تاریخ 27اگست ہی کو کروانے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اپنی ویب سائیڈ پر کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے صحت کی سفارشات کونسل کے سامنے پیش ہوئی ہیں۔ مگ کونسل کی میٹنگ میں طے ہوا ہے کہ ایم ڈی کا امتحان 27اگست ہی کو پورے ملک میں ایک ساتھ ہوگا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں امتحان کے لیئے انتظامات کیئے جاچکے ہیں۔
توقع کی جارہی ہے کہ پورے ملک میں اس امتحان میں دو لاکھ سے زائد طلباء وطالبات شریک ہونگے۔ امتحان گزشتہ سال کے جاری کردہ سیلبس پر لیا جائے گا جبکہ امتحان کا طریقہ بھی پرانا ہی ہوگا۔ جس میں دس فیصد نمبر میٹرک،انٹرمیڈئیٹ کے چالیس فیصد نمبر اور پچاس نمبر ایم ڈی کیٹ امتحان کے ہونگے۔
ایم ڈی کیٹ کا نصاب اور دیگر معلومات پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ویب سائیڈ پر دستیاب ہں۔
یہ امتحان ساڑھے تین گھنٹے کا ہوگا۔ جس میں دو سو ایم سی کیوز شامل ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں
اخوت فاونڈیشن:سود بغیر قرض حسنہ نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بدل دیں
دولت مشترکہ یا کامن ویلتھ اسکالرشپ کیسے حاصل کیا جائے؟