ایوان صدر میں 14اگست کے روز پیر کو منعقدہ تقریب کے دوران صدر پاکستان عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے حلف لیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔ انوار الحق پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم ہیں جبکہ مجموعی طور پر پاکستان کے 32 ویں وزیراعظم ہیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انوارالحق کاکڑ کی سینیٹ سے نشست 14 اگست 2023 سے خالی قرار دے دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انوارالحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم بننے کے بعد غیرجانبدار رہنے کے لیے اپنی نشست سے استعفی دیا ہے۔
نگران وزیر اعظم نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹ میں کہا تھا تھا نگران وزیراعظم کی سونپی گئی ذمہ داری کے سبب بلوچستان عوامی پارٹی کی بینادی رکنیت اور سینیٹ کی ممبرشپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
دو روز قبل 12 اگست کو وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام کی منظوری دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں
انوار الحق کاکٹر سے قبل کون کون اور کب کب نگران وزیر اعظم رہے
گلگت بلتستان سیاحت کریں مگر جانوروں اور درختوں کو نقصاں نہ پہنچائیں