جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اندورنی اور بیرونی دشمن اور سازشوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پرحاصل کیا گیا اور پاکستان کو خوشحال اور مستحکم ملک بنانا ہمارا مشن ہے، افواج پاکستان اور عوام ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ ”یہ دن قربانیوں سے حاصل کی گئی آزادی کی تکریم کا دن ہے“۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایبٹ آباد میں پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں آزادی پریڈ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔
پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پی ایم اے کاکول میں کیڈٹس مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ آزادی پریڈ میں سرزمین پاکستان اور مادر وطن کے شہدا کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں رات 12 بجتے ہی پرچم کشائی کی گئی، سب نے مل کر قومی ترانہ پڑھا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کیڈٹسس ے خطاب کرتے ہوئے کہا کہیہ دن قربانیوں سے حاصل کی گئی آزادی کی تکریم کا دن ہے، آج کا دن ہمیں پاکستان کا مطلب کیا لا الااللہ کے پیغام کی روح کو سمجھنے پر زور دیتا ہے۔ ہ ہم ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو کمزور کرنے کی خواہش رکھنے والی ناکام قوتوں کا مسلسل سامنا ہے، ہم قائد اعظم کے قول کہدنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹانہیں سکتیکے امین ہیں، قوم ان چیلنجز خواہ وہ بیرونی ہوں یا اندرونی، سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ، صلاحیت اور قابلیت رکھتی ہے۔
جرل عاصم منیر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم اپنے دوستوں اور شراکت داروں سے تعلقات مزید گہرے کریں، ہمارے سامنے ایک تابناک مستقبل ہے بشرطیکہ ہم متحد، ثابت قدم اور بے خوف رہیں، آپ نے دفاع وطن کا مقدس پیشہ اپنایا ہے۔ قوم اور فوج میں دراڑ ڈالنیکی کوششیں ناکام ہونگی۔
ان کا کہنا تھا کہنا تھا کہ پاکستان بے شمار وسائل اور ان گنت نعمتوں سے مالامال سرزمین ہے۔ ہماری ترقی ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہوگی، ہماری ترقی ہمارے اسلاف اور عوام کے خوابوں کی تعبیر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر اپنی عظیم قوم کو امید کا پیغام دیتا ہوں، ملکی خودمختاری اور سالمیت کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں جغرافیائی، سیاسی تنازعات، طاقت کے حصول کی کشمکش جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، قوم ان چیلنجز خواہ وہ بیرونی ہوں یا اندرونی سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ، صلاحیت اور قابلیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں خوف اور مایوسی پھیلانے والوں کا منفی پروپیگنڈا مسترد کرنا ہوگا، یہ عناصر معاشرے میں ناامیدی پھیلانے کی ناکام کوششوں میں سرگرم ہیں، کوئی ملک اور قوم چیلنجز سے نبرد آزما ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ قوم اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، کشمیری عوام بھی جلد ظالم کے پنجے سے چھٹکارا پائیں گے۔
آرمی چیف نے کہنا تھا کہ عالمی برادری کا ضمیر احساس کرے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے مسلسل محروم رکھا جارہا ہے، بھارت پاکستان کے نظریے سے سمجھوتہ نہیں کر سکا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آزادی بڑی جدوجہد سے حاصل کی اور اسے کسی قیمت پر ختم نہیں ہونے دیں گے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ چین اور سعودی عرب، امارات، ترکیہ، قطر اور ایران کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے تقریر کے آخر میں علامہ اقبال کا شعر پڑھا
فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں
ا