پیر, جون 23, 2025
ہومپاکستانانوار الحق کاکٹر سے قبل کون کون اور کب کب نگران وزیر...

انوار الحق کاکٹر سے قبل کون کون اور کب کب نگران وزیر اعظم رہے

انوار الحق کاکٹر ملک کے آٹھویں نگران وزیر اعظم منتخب ہوچکے ہیں۔ وہ اپنے عہدے کا حلف 14اگست کو اٹھائیں گے۔ اس سے سب پہلے سب سے زیادہ مدت کے لیئے نگران وزیر اعظم رہنے والے میاں محمد سومرو تھے جو چار ماہ اور کچھ دن نگران وزیر اعظم رہے۔

اب دیکھنا ہے کہ بلوچستان کے دوسرے نگران وزیر اعظم زیادہ مدت تک نگران وزیر اعظم رہنے کا ریکارڈ توڑتے ہیں یا کہ نہیں۔

ذیل میں ہم سابق نگران وزیر اعظم رہنے والوں کا ایک جائزہ اور ان کے دور میں کیئے گے اہم کاموں کا جائزہ لیتے ہیں۔

غلام مصطفیٰ جتوئی

Ghulam Mustafa Joti/Facebook

پہلے نگراں وزیرِ اعظم غلام مصطفی جتوئی تھے جو کہ 06 اگست 1990 تا 6 نومبر 1990کا نگران وزیر اعظم رہے۔

ہ اِن کی نگرانی میں 1990 میں ملکی تاریخ کے پانچویں عام انتخابات کا انعقاد ہوا تھا اور انتخابات کے نتیجے میں میاں نواز شریف پہلی بار وزیرِ اعظم بنے تھے۔

بلخ شیر مزاری

Sardar Mir Balakh Sher Mazari/Radio Pakistan

بلخ شیر مزاری نے اپریل 1993 میں دوسرے نگراں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال تھا۔یہ ملکی تاریخ کا وہ وقت تھا جب صدر غلام اسحاق نے پہلی مرتبہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حکومت بر طرف کی

اِن کی نگرانی میں الیکشن کا انعقاد نہ ہوسکا تھا۔ سپریم کورٹ نے میاں نوازشریف کی حکومت کو بحال کردیا اور یوں نگراں حکومت کالعدم ہوگئی۔ اس طرح بلخ شیر مزاری محض 39 دِن وزیرِ اعظم رہے۔

معین الدین

Moeenuddin Ahmad Qureshi / Radio Pakistan

معین قریشی نے تیسرے نگراں وزیر اعظم کا عہدہ اس وقت سنبھالا جب میاں نواز شریف کی حکومت 18 جولائی 1993 میں ختم کی گئی تھی

معین قریشی کو ملک سے باہر سے لا کر نگراں وزیرِ اعظم بنایا گیا۔ 1990 انتخابات کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو دوسری بار وزیرِ اعظم بنیں۔

معراج خالد

Malik Meraj Khalid/PrideOfPakistan.com

معراج خال 5 نومبر 1996 تا 17 فروری 1997 تھے نگران وزیر اعظم رہے تھے۔

1993میں بننے والی بے نظیر بھٹو کی حکومت بھی مُدت پوری نہ کرسکی اور 1997میں عام انتخابات ہوئے۔ اس بار ملک معراج خالد کو نگراں وزیرِاعظم بنایا گیا۔ ان انتخابات کے نتیجے میں میاں نواز شریف دوسری بار وزیرِ اعظم بنے۔ مگر بھاری مینڈیٹ سے منتخب ہونے والے وزیرِ اعظم کی حکومت بھی اپنی مُدت پوری نہ کرسکے۔

نگراں سیٹ اَپ تشکیل نہیں پایا تھا۔ 2002 کے انتخابات جنرل پرویز مشرف کے دورِ اقتدار میں ہوئے۔

محمد میاں سومرو

Muhammad Mian Soomro/Gov of pakistan

محمد میاں سومرو 16 نومبر 2007 تا 25 مارچ 2008 تک نگران وزیر اعظم مقرر ہوئے تھے۔ جنرل پرویز مشرف کے دور میں منتخب ہونے والی ایوان کی مدت پورے ہونے پر نگراں وزیر اعظم تقرر کیے گئے۔

2008 کے انتخابات میں محمد میاں سومرو نگراں وزیرِ اعظم رہے۔ انتخابات کے نتیجے میں یوسف رضا گیلانی وزیرِ اعظم منتخب ہوئے۔ دسمبر 2007 میں بے نظیر بھٹو قاتلانہ حملے میں وفات کی وجہ سے انتخابات تاخیر کاشکار ہوئے تھے۔

یہ سب سے طویل مُدت کے لیے نگراں وزیرِ اعظم رہے۔ ان کی مدت چار ماہ اور کچھ دن تھی۔

میر ہزار خان کھوسو

Mir Hazar Khan Khoso/Radio Pakistan

میر ہزار خان کھوسو بلوچسان سے پہلے نگران وزیر اعظم تھے جو 25 مارچ 2013 تا 5 جون 2013 رہے۔ یہ اس وقت نگران وزیر اعظم بنے جب پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنی مُدت پوری کی اور 2013 میں عام انتخابات ہوئے۔ ان انتخابات میں میاں محمد نواز شریف تیسری بار وزیرِ اعظم منتخب ہوئے۔

جسٹس (ڑ) ناصر الملک

Justice (r) Nasir-ul Mulk / PID(AP)

سابق چیف جسٹس جسٹس (ڑ) ناصر الملک یکم جون 2018 تا 18 اگست 2018 تک نگران وزیر اعظم رہے تھے۔

2013میں قائم ہونے والی حکومت نے اپنی مُدت پوری کی اور2018 میں ملکی تاریخ کے گیارہویں عام انتخابات ہوئے۔ ان انتخابات کی نگرانی کے لیے سابق چیف جسٹس ناصر الملک کو نگراں وزیر اعظم مقرر کیا گیا۔ جسٹس ناصر الملک کو بطور نگراں وزیرِ اعظم کا فیصلہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف نے کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین