ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومپاکستانچین پاکستان کے ساتھ مل کر دھشت گردی کا مقابلہ کرئے گا،...

چین پاکستان کے ساتھ مل کر دھشت گردی کا مقابلہ کرئے گا، چینی سفارت خانہ

اپ ڈیٹ 14اگست صبح دو بجکر بیس منٹ

چین پاکستان کے ساتھ مل کر دھشت گردی کا مقابلہ کرئے گا، چینی سفارت خانہ

پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے گوادر میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

چین کے سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چینی شہریوں کو تحفظ یقینی بناتے ہوئے تخریب کاروں کو سخت سزائیں دی جائیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر مل کر دھشت گردی کا مقابلہ کرئے گا اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چینی شہریوں کا کوئی نقصاں نہیں ہوا ہے۔

China Embassy

 

اب ڈیپٹ چاربجکر چالیس منٹ

چین کے سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ گوادر میں چینی اہلکاروں کو لے جانے والے ایک قافلے پر فائرنگ کی گئی جس میں تاحال کسی چینی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔ تین بُلٹ پروف ایس یو وی گاڑیوں اور ایک بُلٹ پروف وین پر مشتمل قافلے میں 23 چینی شہری سوار تھے اور حملے کے دوران ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جبکہ وین پر گولیاں برسائی گئیں جس سے شیشوں پر کریک آئے۔

گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ کراچی میں چینی قونصل خانے نے اتوار کو اس حملے کے بعد چینی شہریوں کے لیے ایک سیفٹی وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کے باعث وسیع پیمانے پر عوامی سرگرمیوں سے گریز کریں۔

درین اثناء کراچی میں چینی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو سفر میں احتیاط کرنے کی ایڈوائزی بھی جاری کردی ہے۔

گوادر میں پولیس کے مطابق دو اہلکار زخمی ہوئے اہلکار زخمی اور دو دھشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اپ ڈیٹ چار بجکر 55 منٹ شام

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں دہشتگردوں نے ایک فوجی قافلے پر حملہ کیا جس کے بعد آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’اتوار کو گوادر میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے کارروائی کے دوران چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال کیا تاہم موثر اور تیز ردعمل کے باعث دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

’کسی فوجی یا سول افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘

اس سے قبل ‘

سنیٹر سرفراز بگٹی نے گوادر میں حملے کی مذمت کی ہے۔

انھوں نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ میں گوادر میں چینی کارکنوں کے قافلے پر دھشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ شکر ہے کہ کوئی جانی نقصاں نہیں ہوا۔ اطلاعات ہیں کہ کھات لگا کر حملہ پسپا کردیا گیا اور حملہ آور مارے گے۔

سنیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دھشت گردی دن بدن ختم اور کمزور ہورہی ہے۔ ہماری مسلح افواج ان کے مذہوم مقاصد کو ناکام بنا رہے ہیں۔

 

دستیاب اطلاعات کے مطابق گوادر میں چینی قافلے پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ حملے میں ایک دھشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوچکے ہیں۔

ریڈیو پاکستان نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک دھشت گرد ہلاک اور تین کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن علاقے میں دھشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے باجوڑ میں کامیاب آپریشن کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑمیں خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ یہ کامیاب 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب کو کیا گیا۔ آپریشن باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں کیا گیا تھا۔

credit : https://www.hilal.gov.pk/

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں چار ہلاک اور ایک دشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اس موقع پر پر دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ سمیت اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل اور خودکش دھماکوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈسٹرکٹ کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی محمد شعیب نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ چرچ حملے میں ٹانگ کھو دینے والی طالبہ کی کہانی

کیا تعلیمی وظیفے کے ساتھ بین الاقوامی اسکالر شپ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟۔ تو پھر جانیے

ماضی کی طاقت ور اور خوشحال ریاست امب آج کا بدحال تناول

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین