ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومصحتلہسن کا صحت اور طاقت کے لیئے استعمال

لہسن کا صحت اور طاقت کے لیئے استعمال

لہسن کے صحت سے متعلق فوائد کو صدیوں سے پہچانا جاتا ہے۔ قدیم یونانی معالج ہپپوکریٹس نے اسے ہر قسم کی بیماریوں کے علاج کے لئے تجویز کیا تھا۔ اب جدید ادویات لہسن کی شفا بخش خصوصیات کو بھی قبول کررہی ہے۔ ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لہسن کھانے سے خون کی رگوں کو آرام کرنے اور خون کے بہاؤ میں اضافہ کرنے کا کام ہوسکتا ہے۔

پاکستان سٹوریز رپورٹ

لہسن ایک چھوٹی سی سبزی جس کو اب تک کھانے کو صرف ذائقہ دار بنانے کے لیئے استعمال کیا جاتا تھا میں اب جدید ترین تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس میں موجود وٹامنز اور معدنیات انسانی صحت کے لیئے انتہائی لاجواب ہیں۔

قدیم یونانی معالج ہپپوکریٹس نے اسے ہر قسم کی بیماریوں کے علاج کے لئے تجویز کیا تھا کیونکہ لہسن میں مینگنیز، سیلینیم، وٹامن سی، وٹامن بی 6، اور دیگر اینٹی آکسیڈینٹ، بشمول ایلیسن بھری ہوئی ہے۔

اب جدید ادویات لہسن کی شفا بخش خصوصیات کو بھی قبول کررہی ہے۔ اس کو قدرتی اینٹی بائیوٹک بھی کہا جارہا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لہسن کھانے سے خون کی رگوں کو آرام کرنے اور خون کے بہاؤ میں اضافہ کرنے کا کام ہوسکتا ہے۔

لہسن کے فوائد پر تربیت کے ساتھ نظر ڈالتے ہیں

دانتوں کے درد کمی

لہسن دانتوں کی تکلیف میں پوری آرام پہنچاتا ہے۔ جس دانت میں تکلیف ہو تو لہسن کو اس دانت پر تھوڑی دیر تک رگڑنے سے درد میں کافی حد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔ جس کے بعد آپ کو اتنا وقت مل جائے گا کہ آپ ڈاکٹر کے پاس جاسکیں۔

بالوں کو اگائیں

لہسن بالوں کے گرنے کے مسئلے میں بھی مدد فراہم کرسکتا ہے۔۔ جس کی وجہ اس میں شامل ایک جز الیسین کی بھرپور مقدار ہے، یہ سلفر کمپاونڈ پیاز میں بھی پایا جاتا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے موثر ہے۔ لہسن کو کاٹ لیں اور اس کی پوتھیوں کو سر پر ملیں۔ آپ تیل میں بھی لہسن کو شامل کرکے مساج کے ذریعے یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار

اکثر ڈاکٹر بھی بلڈ پریشر میں لہسن کے استعمال کا مشور دیتے ہیں۔ بلڈ پریشر کے مریض لہسن کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔ یہ خون کی شریانوں کو کشادہ کرنے کے ساتھ تناو کم کرتا ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ لہسن کے 4 جوے روزانہ کھانا بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لاتا ہے جبکہ لہسن کھانے سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی آتی ہے۔جس کے نتیجے میں امراض قلب یا فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

بہتر یاداشت اور دماغی طاقت

لہسن یاداشت اور دماغی صحت کے لیئے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ دماغ کی عمر بھی بڑھتی ہے اور وہ کمزور ہوتا ہے جس سے مختلف مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ مگر لہسن میں دماغ کو عمر کے اثرات سے بچانے کی جادوئی خاصیت ہے اور درمیانی عمر میں اسے کھانا الزائمر امراض کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ نوجوانوں کی یاداشت بہتر ہوتی ہے جبکہ دماغی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

اسٹمینا میں اضافہ

لہسن کے استعمال سے دل اور مسلز زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے لگتے ہیں اگر آپ کسی کھیل کو کھیلنا پسند کرتے ہیں تو یہ کارکردگی بڑھاتا ہے، لہسن جسمانی تھکاوٹ کم کرتی ہے اور لوگوں کو ٹھنڈے موسم میں بھی جسمانی مشقت کرنے میں مدد دیتی ہے۔

کیل مہاسوں کا خاتمہ

کیل مہاسوں کے لیے لہسن ایک قدرتی علاج سمجھا جاتا ہے۔ جو کیل مہاسوں کو خاتمہ کرسکتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بیکٹریا کو ختم کرتے ہیں تو لہسن کی پوتھی کو کیل مہاسے پر رگڑنا موثر ثابت ہوسکتا ہے۔

نزلہ زکام کی روک تھام

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونے کے باعث غذا میں لہسن کی شمولیت جسم کے دفاعی نظام کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ اگر نزلہ زکام کا شکار ہوجائیں تو لہسن کی چائے پی لیں۔ اسے بنانے کے لیے لہسن کو پیس کر پانی مین کچھ منٹ تک ابالیں، اس کے بعد چھان کر پی لیں۔ آپ اس میں تھوڑا سا شہد یا ادرک بھی ذائقے کو بہتر کرنے کے لیے شامل کرسکتے ہیں۔

کان کے انفیکشن کے لیے بھی مفید

کانوں کی انفیکشن کے لیئے بھی لہسنموثر ثابت ہوسکتا ہے، خصوصاً بچوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے جو بہت چھوٹے ہوں۔ اس کے لیے لہسن کو پیس کر تیل نکالیں، اسے معمولی گرم کریں اور چند قطرے متاثرہ کان میں ٹپکادیں۔

 ونڈ شیلڈ کا کریک ٹھیک کریں

لہسن کا ایک اور فائدہ گاڑی کے حوالے سے بھی ہے۔ ونڈ شیلڈ کے لیئے لہسن جادوئی اثر دکھا سکتا ہے؟ ایک ٹکڑا لیں اور اسے درمیان سے کاٹ لیں، اس کے بعد لہسن کے کٹے ہوئے حصے والے رخ سے ونڈ شیلڈ کے کریک کو رگڑیں، جس کے بعد عرق کو کپڑے سے صاف کردیں۔ یقیناً یہ مستقل حل نہیں مگر اس ٹوٹکے سے اسے زیادہ بدتر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے اور ریپیئرنگ کے لیے وقت مل جاتا ہے۔

وزن کو کنٹرول کریں

لہسن جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق لہسن سے بھرپور غذا سے چربی کے ذخیرے اور وزن میں کمی ہوتی ہے۔ اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے لہسن کو روزانہ اپنی غذا کا حصہ بنانے کی کوشش کریں۔

خارش سے ریلیف

لہسن سوجن کش اجزائسے بھرپور ہے اسی لیے یہ اچانک ہونے والی خارش سے ریلیف بھی دے سکتا ہے۔ لہسن کے تیل کی کچھ مقدار کو متاثرہ جگہ پر استعمال کریں تو وہاں خارش ختم ہوجائے گی۔

لہسن قوت باہ کے لیئے فائدہ مند

یونیورسٹی آف روچیسٹر میڈیکل سنٹر نے لہسن کے فوائد پر تحقیق کی ہے۔ اس طرح دیگر تحقیقوں کے مطابق  لہسن قوت باہ بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے۔ لہسن اور قوت باہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ مردانہ کمزوری دور کرنے کے لیے اس کا استعمال زمانہ قدیم سے جاری ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ لہسن اگر سونے کے بھاؤ بھی ملے تو ضرور کھاؤ،۔

لہسن سے ان لوگوں کوبہت فائدہ ہوتا ہے جنہیں مباشرت کی خواہش پوری کرنے میں کسی قسم کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر ایچ کے باکرو اپنی تحقیق سے ثابت کرتے ہیں کہ جنسی اعتدال کی کامیابی میں لہسن بہت ہی مفید قدرتی ٹانک ہے۔ اس کا طریقہ استعمال نہایت ہی آسان ہے۔ صرف 2 سے 3 توریاں لہسن کی ہر صبح نگل لیں اور اس کے حیران کن نتائج سے لطف اندوز ہوں۔

نوٹ: لہسن کا زیادہ استعمال نقصاں دہ ہوسکتا ہے۔ اس طرح کچھ لوگوں کو لہسن سے کچھ نقصانات بھی ہوسکتے ہیں۔ مذکورہ مضمون صرف مفاد عامہ کے لیئے شائع کیا گیا ہے۔ اس میں موجود رائے آپ کے ڈاکٹر کی رائے کا نعم البدل نہیں ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین