ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومتعلیمبر طانیہ طلباء کو کون کون سے اسکالر شپ فراہم کررہا ہے؟۔

بر طانیہ طلباء کو کون کون سے اسکالر شپ فراہم کررہا ہے؟۔

برطانیہ کو کم از کم آٹھ اسکالر شپ فراہم کررہا ہے۔ جس کے لیئیوہ لائق فائق اور ذھن ترین بین الاقوامی طلباء کو اپنے طرف راغب کرنے کے لیئے تعلیم، ڈگری کی مکمل مدت کا پروگرام پیش کرتا ہے۔ آئے ان کے بارے میں جانتے ہیں۔

پاکستان سٹوریر رپورٹ

یورپ اور امریکہ میں پاکستان مہنگی ہی نہیں بلکہ بہت مہنگی ہے۔ مگر ان طالب علموں کے لیئے نہیں جو شاندار تعلیمی قابلیت رکھتے ہیں۔ ایسے طالب علم اگر یورپ اور امریکہ میں مہنگی تعلیم کا بوجھ برداشت نہیں بھی کرسکتے تو پھر اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

دنیا بھر کی یونیورسٹیاں اچھے طالب علموں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کرتی ہیں۔ برطانیہ کے کالج اور یونیورسٹیاں طلباء کے لیے بڑی تعداد میں اسکالرشپ پروگرام فراہم کرتی ہیں۔

ہم نے جاننے کی کوشش کی ہے کہ برطانیہ پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش وغیرہ کے طلباء کے لیئے کون سے اسکالرشپ پروگرام مناسب ہوسکتے ہیں۔ ہم نے ایسے آٹھ اسکالر شپ پروگرام کی تفصیل پیش کررہے ہیں۔

کینیڈا اسکالرشپ اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع

یونیورسٹی آف ویسٹ لندن اسکالرشپس

یونیورسٹی آف ویسٹ لندن بین الاقوامی طلباء کو کافی زیادہ اسکالرشپ پیش کرتی ہے۔ یونیورسٹی کے اندر تقریباً ہر اسکول اسکالرشپ اور ایوارڈز پیش کرتا ہے، جس سے آپ کو اہل ہونے کے لیے متعدد انتخاب ملتے ہیں۔

جرمنی میں تعلیم، اسکالرشپ کے متعلق مکمل تفصیلات جانیں

چیوننگ اسکالرشپس

مکمل اسکالرشپ پروگرام ہے جو غیر معمولی بین الاقوامی طلباء کو ماسٹر ڈگری پروگرام میں تعلیم حاصل کرنے کی پیش کش کرتا ہے۔ مختلف خیالات اور نظریات کے حامل طلباء کو اسکالرشپ کا حصہ بننے کے لیے داخلہ دیا جاتا ہے۔ امیدواروں کو مختلف ثقافتوں سے آگاہی دی جاتی ہے۔

کینیڈا میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا طریقہ کار جانیں

کامن ویلتھ اسکالرشپس

کامن ویلتھ اسکالرشپ کمیشن پروگرام بین الاقوامی طلباء بالخصوص کامن ویلتھ میں شامل ممالک کے طلباء کے لیئے پروگرام ہے۔ جس میں مختلف کورسز اور ڈگریاں شامل ہیں۔ جس میں کامن ویلتھ پی ایچ ڈی وظائف، کامن ویلتھ ماسٹرز اسکالرشپس، کامن ویلتھ ڈسٹنس لرننگ اسکالرشپس شامل ہیں۔

کامن ویلتھ کے ایسے غریب ممالک کے طالب علم جن میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور دیگرع شامل ہیں وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ۔ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے اہل بننے کے لیے امیدواروں کے پاس شاندار تعلیمی نتیجہ ہونا چاہیے۔

برسٹل یونیورسٹی تھنک بگ اسکالرشپس

برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھنے والے بین الاقوامی طلباء برسٹل یونیورسٹی تھنک بگ اسکالرشپس کے لیے آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ برطانیہ کی سرفہرست نو یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جس میں تحقیقی پلیٹ فارم، متحرک کمیونٹی، اور انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے لیے پیشہ ور اساتذہ ہیں۔

رائل سوسائٹی گرانٹس

رائل سوسائٹی نامور سائنسدانوں کو اپنی تحقیق جاری رکھنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ یہ سب سے قدیم سائنسی اکیڈمی بھی ہے جو اب بھی کام کر رہی ہے۔ اس پروگرام کے تین بنیادی مقاصد ہیں۔ جس میں سائنس میں فضیلت کو فروغ دینا، بین الاقوامی طلباء کے ساتھ تعاون کی حوصلہ افزائی اور دنیا کو سائنس کی اہمیت دکھانا

یہ اسکالرشپ متعدد ایوارڈز اور گرانٹس پیش کرتا ہے۔

ڈی مونٹفورٹ یونیورسٹی اسکالرشپس

ڈی مونٹفورٹ یونیورسٹی بین الاقوامی طلباء کو دو اسکالرشپ پروگرام پیش کرتی ہے۔

سب سے پہلے، لیسٹر کیسل بزنس سکول میں داخلہ لینے والے طلباء اسکالرشپ کے اہل ہو جاتے ہیں۔ یہ پروگرام صرف اور صرف اہل اور کاروگردگی دکھانے والے طالب علموں کے لیئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر وہ امیدوار جو کھیلوں میں کارگردگی دکھاتے ہیں۔

گیٹس کیمبرج اسکالرشپس

اکتوبر 2000 میں، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے گیٹس کیمبرج اسکالرشپ کا آغاز کیا۔ یہ پروگرام ان امیدواروں کو ہر سال 80 مکمل فنڈڈ وظائف پیش کرتا ہے جو مطالعہ کے ترجیحی شعبے میں اپنی پوسٹ گریجویٹ ڈگری جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

رہوڈس اسکالرشپ

رہوڈس اسکالرشپ 2022 دنیا کے سب سے قدیم اسکالرشپ پروگراموں میں سے ایک ہے۔ ہر سال، رہوڈس اسکالرشپ پروگرام بین الاقوامی طلباء کو 100 مکمل وظائف فراہم کرتا ہے۔ یہ اسکالرشپ وصول کنندہ کے تمام اخراجات کا احاطہ کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین