ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومصحفہ اولقیمتی، مہنگی اور خطرے کی شکار کونجیں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

قیمتی، مہنگی اور خطرے کی شکار کونجیں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان سٹوریز

صوبہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ وائلڈ لائف و موسمیاتی تبدیلی نے قیتمی، مہنگی اور خطرے کی شکار کونجوں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

بلوچستان سے کونجوں کی بڑی کھپت وزیرستان کے راستے سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

ترجمان محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات و وائلڈ لائف لطیف الرحمن کے مطابق پکڑے گئے پرندے کونج کی نوع سارس سے تعلق رکھتے ہیں۔ گاڑی سکندر چیک پوسٹ جنوبی وزیرستان سے گزر رہی تھیں کہ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے چیک کیا تو اس میں 78 قیمتی کونجیں تھیں جن کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

زخمی تیندوے کو علاج کے بعد قدرتی آماجگاہ میں چھوڑ دیا گیا

لطیف الرحمٰن کے مطابق ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ضبط شدہ کونجوں کو ڈی آئی خان چڑیا گھر منتقل کیا جائے گا۔ محکہ وائلڈ لائف نے صوبے بھر میں نایاب پرندوں کے غیر قانونی کاروبار اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نایاب پرندوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

لطیف الرحمٰن کے مطابق اس وقت وائلڈ لائف نے عوامی شعور کے لیے آگاہی پروگرام بھی شروع کر رکھا ہے۔۔ غیر قانونی شکار، سمگلنگ ان قیمتی پرندوں کے ساتھ ناانصافی ہے جو ناقابل برداشت عمل ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مختلف علاقوں میں چیک پوسٹوں پر ناکہ بندی کر رہا ہے۔

برگد کا درخت جس سے ‘جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے درخت’ کا اعزاز چھن گیا

لطیف الرحمن کے مطابق غیر قانونی کاروبار روکنے اور ان کا تحفظ کے لیے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین