ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریںپیٹرول 10 روپے، ڈیزل 13 روپے فی لیٹر سستا

پیٹرول 10 روپے، ڈیزل 13 روپے فی لیٹر سستا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اوگرا کی سمری پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کی کمی کے بعد اب پیٹرول 249 روپے 10 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کی کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 68 پیسے ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2021 کے بعد سب سے کم ہو چکی ہے۔
متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین