فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں 12 سے 29 ستمبر تک کھیلے جانے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگئی ہے۔
چیمپئنز ون ڈے کپ کے آن لائن ٹکٹ pcb.tcs.com.pk پر دستیاب ہیں جبکہ فزیکل ٹکٹ 9 ستمبر سے اسٹیڈیم کے قریب نامزد ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس اور 10 ستمبر کو باکس آفس پر دستیاب ہوں گے۔
شائقین کو اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو دیکھنے کی ترغیب دینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرسٹ کلاس انکلوژرز جن میں حنیف محمد، تسلیم عارف، اعجاز احمد جونیئر، مصباح الحق اور جنرل انکلوژر میں شاہد نذیر۔ وقار یونس، وسیم اکرم اور ظہیر عباس شامل ہیں میں 12 سے 22 ستمبر تک مفت داخلے کا اعلان کیا ہے۔
24، 25 اور 27 ستمبر کو ہونے والے پلے آف کے لیے جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژرز میں ٹکٹ بالترتیب 200 روپے اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ فائنل کے لیے شائقین جنرل انکلوژر کے ٹکٹ 300 روپے اور فرسٹ کلاس انکلوژر میں ٹکٹ 400 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں۔
راج مستری کا بیٹا ارشد ندیم جس نے 40 سال بعد پاکستان کو اولمپکس گولڈ میڈل جتوا دیا۔
وہ شائقین جو وی آئی پی انکلوژرز ( فضل محمود اور جاوید میانداد) سے میچ دیکھنے کے خواہشمند ہیں وہ 12 سے 22 ستمبر کے درمیان ہونے والے میچوں کے لیے 200 روپے کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں جبکہ تین پلے آف میچوں کے لیے وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ 500 روپے میں شائقین کے لیے دستیاب ہوں گے۔
29 ستمبر کو فائنل کے لیے وی آئی پی ٹکٹ 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
شائقین ہاسپٹلٹی گیلری سے بھی میچ دیکھ سکیں گے جہاں 12 سے 22 ستمبر کے درمیان میچز کے لیے 1600 روپے میں سیٹیں دستیاب ہیں جبکہ پلے آف کے لیے گیلری پاسز 2,000 روپے میں دستیاب ہوں گے اور فائنل کے ٹکٹ کی قیمت 2,500 ہوگی۔
ٹورنامنٹ کے تمام میچز دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے تاہم پاکستان اور جنوبی افریقی ویمنز کے میچ کے باعث 16 ستمبر کا لائنز بمقابلہ پینتھرز میچ صبح 9:30 بجے کھیلا جائے گا
کپتانوں کے ناموں اور میچ آفیشلز کا اعلان
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے، علیم ڈار، آصف یعقوب، ولید یعقوب اور ذوالفقار جان سمیت 9 امپائرز ملک کے بہترین کھلاڑیوں کے درمیان چیمپئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے استور فٹبال کلب کو 6-1 سے شکست دیدی
بورڈ کے مطابق فیصل آفریدی، امتیاز اقبال، عمران جاوید، ناصر حسین اور راشد ریاض بھی امپائرز کے پینل میں شامل ہیں۔
بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میچ ریفریز کی ذمے داریاں علی نقوی ، بلال خلجی، افتخار احمد، اقبال شیخ، ندیم ارشد اور کامران چوہدری سر انجام دیں گے۔
جس کے مطابق علیم ڈار اور آصف یعقوب 12 ستمبر کو چیمپئنز ون ڈے کپ میں وولوز اور پینتھرز کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ کی امپائرنگ کریں گے جبکہ تینوں پلے آف اور فائنل کے لیے امپائر اور میچ ریفری کی تقرری کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ون ڈے کپ کی 5 ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ساتھ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے عارضی اسکواڈز کا بھی اعلان کر دیا۔
پاکستان کے ٹیسٹ نائب کپتان سعود شکیل کو ڈولفنز کا کپتان مقررکیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی لائنز کی قیادت کریں گے اور پینتھرز کی قیادت شاداب خان کے سپرد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث اسٹالینز کی قیادت کریں گے اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو وولوز کی قیادت سونپی گئی ہے۔