پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے یورپ کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 6-1 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
استور فٹبال کلب نے قومی ٹیم کے خلاف میچ کے پہلے ہاف میں پہلا گول اسکور کیا جس کے چند لمحوں بعد ہی قومی ٹیم نے حریف کے خلاف گول کرکے میچ برابر کردیا۔
میچ کے دوسرے ہاف میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے لگاتار 5 گول اسکول کیے ، گول کرنے والوں میں عبدالغنی 2، عیسیٰ ، جنید، اویس اور محمد خان نے ایک ایک گول کیا۔
قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان محمد عدیل کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کے ہم نے بھرپور پریکٹس کی ہوئی ہے ، نئی ٹیکنیکس بھی سیکھی ہیں، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، انشاءاللہ تمام میچز جیتیں گے۔
قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کل 29 جولائی کو اپنا دوسرا گروپ میچ ناروے کے وارڈینسیٹ فٹبال کلب خلاف کھیلے گی۔
یاد رہے قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ رہی تھی۔