ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومٹاپ اسٹوریامریکا میں یہودی سینٹر پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں...

امریکا میں یہودی سینٹر پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستانی شہری گرفتار

کینیڈا میں مقیم شاہزیب جدون نامی پاکستانی شہری کو امریکا میں یہودیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے اعلامیے کے مطابق کینیڈا میں مقیم 20 سالہ محمد شاہزیب خان (شاہزیب جدون) کو کینیڈا میں امریکا میں داخلے سے قبل ہی دو روز قبل سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ شاہ زیب کو ابتدائی طور پر گزشتہ برس داعش کی حمایت میں مواد شیئر کرنے کے بعد خود کو داعش کا حامی ظاہر کرنے والے امریکی انڈر کور ایجنٹس کے ساتھ حملے کا منصوبہ شیئر کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ۔

امریکی ایجنسی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ زیب 7 اکتوبر حملوں کو ایک سال مکمل ہونے پر غزہ میں نیویارک میں یہودیوں کے سینٹ پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔

واضح امریکی ایجنسی نے سیاستدان یا اعلیٰ عہدیدار کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں اپنے انڈر کور ایجنٹس کی مدد سے گزشتہ ماہ پاکستانی بینکر آصف مرچنٹ کو بھی گرفتار کیا تھا۔

امریکہ میں گرفتار پاکستانی بینکر آصف مرچنٹ کا اصل منصوبہ کیا تھا؟

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق دولت اسلامیہ کے حامی شاہزیب کا منصوبہ آٹومیٹک اور سیمی آٹومیٹک ہتھیاروں کے زریعے نیو یارک کے علاقے بروکلن میں یہودیوں کے ایک سینٹر پر حملہ کرنے کا تھا۔

امریکی اٹارنی جنرل نے ملزم کی گرفتاری پر ایف بی آئی اور کینیڈین اتھارٹیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہودی برادری کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے کہ انھیں دہشتگرد حملے میں نشانہ بنایا جاسکتا ہے

امریکی محکمہ انصاف کی ویب سائٹ پر شائع بیان میں بتایا گیا ہے کہ شاہزیب نے انڈر کور ایجنٹس کو ہدایات دیں کہ وہ ’شکار کے لیے استعمال ہونے والی اے آر سٹائل رائفلز، گولیاں اور اچھے خنجر بھی حاصل کرلیں۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شاہزیب نے انڈر کور ایجنٹس کو بتایا تھا کہ وہ حملوں کے لیے کینیڈا سے امریکہ میں کیسے داخل ہوں گے، بعد ازاں 4 ستمبر کو ملزم نے 3 مختلف گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے امریکا میں داخلے کی کوشش کی لیکن انہیں سرحد سے 12 میل دور ہی گرفتار کر لیا گیا

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین