بدھ, نومبر 6, 2024
ہوماہم خبریں5 کروڑ روپے دیت، کارساز حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کے...

5 کروڑ روپے دیت، کارساز حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کے لواحقین کا ملزمہ نتاشا کے ساتھ معاہدہ

کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر موٹرسائیکل سوار محنت کش باپ بیٹی کے کو کچلنے والی ملزمہ نتاشا کے جلد جیل سے باہر آنے کا امکان ہے۔ متاثرہ خاندان اور ملزمہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کارساز حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بھی رقم کی ادائیگی کے بعد صلح ہو گئی ہے۔

458645077-545616264568816-8594033607892554717-n
متوفی باپ بیٹی کے لواحقین کے حلف نامے کا عکس

رپورٹس کے مطابق ملزمہ کے خاندان کی جانب سے متاثرہ خاندان کو دیت کے طور پر 5 کروڑ کی رقم ادا کی گئی جب کہ جاں بحق شخص کے رشتہ دار کو ملزمہ کی کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی۔

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا دانش کیلئے جیل میں وی آئی پی سہولتیں

جاں بحق افراد عمران عارف اور بیٹی آمنہ عارف کے لواحقین کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ انہیں ملزمہ کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔

458701389-10159745754525947-3876353404111248912-n
متوفی باپ بیٹی کے لواحقین کے حلف نامے کا عکس

جاں بحق باپ بیٹی کے لواحقین میں عمران عارف کی بیوہ رومانہ، بیٹا اسامہ عارف اور بیٹی عمیمہ شامل ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، ہم نے ملزمہ کو اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے ، کارساز حادثہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ، ہم نے بغیر کسی دباؤ کہ یہ نو آبجیکشن سرٹیفیکٹ دیا ہے۔

عوامی دباؤ کام کرگیا، کارساز کراچی حادثے کی ملزمہ جیل منتقل

ملزمہ نتاشا کی ضمانت منظور

متاثرہ خاندان کے حلف نامے کے بعد عدالت نے کارساز حادثہ کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران نتاشا کے وکیل نے کہا کہ دونوں پارٹیوں میں معاملات طے پا گئے ہیں اور مقتولین کے لواحقین نے ملزمہ کو معاف کر دیا ہے۔

دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ صلح کیلئے مدعی خاندان پر دباؤ تو نہیں ڈالا؟ صلح کے لیے پیسے تو نہیں دیے؟ جس پر ملزمہ کے وکیل عامر منصوب قریشی نے کہا کہ کوئی دباؤ ڈالا نہ ہی پیسہ دیا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔

کراچی کارساز حادثہ، جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی محنت کش تھے

ضمانت منظور ہونے کے باوجود ملزمہ جیل سے رہا نہیں ہوسکیں گی کیونکہ ابھی دیگر کیسز میں ابھی تک ضمانت نہیں ہوئی۔

ملزمہ نتاشا کے خلاف درج کیے گئے منشیات ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جو 9 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

ملزمہ کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

دوسری جانب سے کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا کی ضمانت منظور ہوتے ہی فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

458771757-8324538454320112-8028635829794912563-n

درخواست میں وزارت قانون و انصاف، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ مقدمات میں قتل خطا کے بجائے قتل عمد کی دفعات شامل کی جائیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس نعمت اللہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتے تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین