پاکستانی قوم کی مشکلات میں کمی کی فی الحال کوئی توقع نہیں ہے۔ وزارت توانائی کی جانب سے اعلان سامنے آیا ہے کہ ممکنہ طور پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ یہ اضافہ کب ہوگا اس بارے میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے تاہم ممکنہ طور پر کہا جارہا ہے کہ ایسا جلد ہی ہوگا۔
نگراں وزیر توانائی محمد علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیتموں میں اضافہ کرنا مجبوری بن چکا ہے۔ گردشی قرضہ سود ملا کر 2700 ارب ہو گیا ہے۔ گیس کی قیمتینہیں بڑجھی ہیں ۔ سالانہ 350 ارب کا نقصان ہو رہا ہے۔ ان وجوہات کی بناء پر گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی۔
محمد علی کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں پرآئی ایم ایف کو پلان بھیجا گیا ہے۔ جواب ایک دو دن میں آجائے گا۔ آئی ایم ایف سے گردشی قرضے پر بھی بات چیت جاری ہے۔ مگر رقم بہت بڑی ہے۔ اس بات چیت کو مکمل کرنے کے لیئے وقت درکار ہوگا۔
ان کا کہا دعوی تھا کہ تیل و گیس کی تلاش کے لیے 24 بلاکس کی نیلامی کی جائے گی۔ ہ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری لانے کیلئے کام جاری ہے۔ مسائل کے مستقل حل کیلئے کوشاں ہیں۔ لائن لاسز کو کم کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی سپلائی کمپنیوں کی گورننس کی بہتری پر بات ہوئی، اس وقت قدرتی گیس ہماری طلب سے کم ہے، آنے والے وقت میں ہمیں ایل این جی ٹرمینلز بنانا پڑیں گے، 2013 کے بعد پاکستان میں گیس اور آئل کی تلاش کم ہوئی ہے۔