پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںاسرائیل ایرانی میزائل روکنے میں ناکام، انٹرسپشن کی شرح 90 سے کم...

اسرائیل ایرانی میزائل روکنے میں ناکام، انٹرسپشن کی شرح 90 سے کم ہوکر 65 فیصد پر آگئی

اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے ہر گزرتے دن کے ساتھ صیہونی ریاست کی ایران کے میزائل حملے روکنے کی استعداد میں واضح کمی ہوگئی ہے۔

ایک سینئر انٹیلی جنس اہلکار نے ’این بی سی نیوز‘ کو بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں میں سے صرف 65 فیصد کو اسرائیلی فضائی دفاعی نظام روک سکا، جو کہ ایک دن پہلے تقریباً 90 فیصد میزائل روک رہا تھا۔

3ہلاک، 91 زخمی ، اسرائیل نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، ایرانی فوج

اسرائیل کے سابق اعلیٰ انٹیلی جنس اہلکار (جو اب بھی روزانہ حکومتی بریفنگ میں شریک ہوتے ہیں) کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی بہت جدید میزائل موجود ہیں، اور وہ ان کا استعمال کر رہا ہے۔

یہ اہلکار معلومات کی حساسیت کی وجہ سے عوامی طور پر بات کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے پچھلے چند دنوں میں داغے گئے تیز رفتار میزائلوں کی وجہ سے اسرائیل کو ان کے اہداف کے قریب پہنچنے سے پہلے تیاری کا کم وقت ملا۔

دوسری جانب اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر بمباری اور حملے میں قدس فورس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین