ضلع حافظ آباد پولیس کے مطابق تحصیل پنڈی بھٹیاں ایم فور کے قریب کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہونے سے 18 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔ بس میں چالیس افراد سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ ڈرائیور کی غلطی بتایا جاتا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں جب کہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں کراچی، خیر پور، فیصل آباد، جلالپور بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں کے مسافر شامل تھے۔
پولیس کے مطابق حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔ بس کو آگ پک اپ سے ٹکرانے سے لگی تھی۔ جھلسنے والے مسافروں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔
ڈی ایس پی احسان ظفر حافظ آباد نے بتایا کہ مسافر بس جل کر خاکستر ہو گئی۔ حادثہ ڈیزل والی گاڑی کو ٹکرانے سے پیش آیا، حادثہ صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب پیش آیا جب کہ ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 26 سالہ عمر تعلق فیصل آباد، عالیہ عمر 25 سال، امداد عمر 18 سال، ساجد عمر 25 سال، صابر عمر 39 سال، نذر عمر 34 سال، عبیرہ عمر 10 سال، مسافیا عمر 14 سال، ذیشان عمر 20 سال جبکہ عثمان کی عمر 15 سال ہے شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو ٹیمیں پانچ منٹ کے اندر پہنچ گئی تھی، بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں جب کہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں کراچی، خیر پور، فیصل آباد، جلالپور بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں کے مسافر شامل تھے۔
دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخواہ کے شمالی وزیرستان میں مزدوروں کی ایک گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم گیارہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہے۔ شمالی وزیرستان کی پولیس کے مطابق مزدوروں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے جو شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں اپنا کام ختم کرکے واپس جارہے تھے۔
دھماکے میں تین افراد لاپتا ہیں جبکہ دو کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
برفانی تیندوا: چار کھالوں کی قیمت تیس لاکھ جبکہ جُرمانہ صرف چار لاکھ
ڈالر کی قیمتیں اور مہنگائی تھمنے کا کوئی امکان نہیں
کوئٹہ چرچ حملے میں ٹانگ کھو دینے والی طالبہ کی کہانی