ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومکھیلرضوان اور ندا ڈار بہترین ٹی20 ایوارڈ کے لیے نامزد

رضوان اور ندا ڈار بہترین ٹی20 ایوارڈ کے لیے نامزد

مردوں میں سے رضوان کے ساتھ ساتھ بھارت کے سوریا کمار یادیو، انگلینڈ کے سیم کرن اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ خواتین میں بھارت کی سمرتی مندھانا، نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائن اور آسٹریلیا کی تہلا میک گرا سے ندا ڈار کا مقابلہ ہوگا

Picture credit the cricketer

پاکستان سٹوریز رپورٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مردوں اور خواتین کرکٹ میں سال کے بہترین ٹی20 کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں پاکستان کے محمد رضوان اور ندا ڈار اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ مردوں میں سے رضوان کے ساتھ ساتھ بھارت کے سوریا کمار یادیو، انگلینڈ کے سیم کرن اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ محمد رضوان کو اس ایوارڈ کے لیئے نامزد کیا گیا ہوا اس سے پہلے محمد رضوان 2021 میں سال کے بہترین ٹی20 کرکٹر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ سال 2022 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سوریا کمار یادیو سرفہرست ہیں جنہوں نے ایک ہزار 164 رنز بنائے جبکہ رضوان نے 996، ویرات کوہلی نے 781 اور سکندر رضا نے 735 رنز اسکور کیے۔

سیم کرن کو ورلڈ کپ میں ان کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جہاں وہ فائنل میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ انگلش کرکٹر نے 2022 میں 19 میچوں میں 25 وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ 67 رنز بھی اسکور کیے۔

رضوان نے گزشتہ سال کی طرح 2022 میں بھی تواتر کے ساتھ رنز اسکور کیے 25 میچوں میں 996 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 9 کیچ اور تین اسٹمپ میں بھی ان کا کردار رہا۔ سٹار وکٹ کیپر بلے باز نے سال بھر میں 45 کی اوسط سے رنز بٹورتے ہوئے 10 نصف سنچریاں اسکور کیں اور ورلڈ کپ میں بھی 175 رنز بنائے۔

بھارت کے سوریا کمار یادیو کے لیے بھی یہ سال یادگار رہا جہاں وہ اپنی مسلسل پرفارمنس کی بدولت عالمی نمبر ایک بننے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے 31 میچوں میں 187 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے ایک ہزار 184 رنز اسکور کیے اور اس دوران 68 چھکے لگائے۔ ورلڈ کپ میں تین نصف سنچریاں کرنے والے بلے باز نے سال بھر میں دو سنچریاں کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 9 ففٹیز بھی اسکور کیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ایوارڈ کے لیے سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔

زمبابوے کے سکندر رضا نے بھی 2022 میں عمدہ کھیل کی بدولت سال کے بہترین کرکٹر کی فہرست میں جگہ بنائی۔ انہوں نے اس سال 150 سے زائد کی اوسط سے 735 رنز اسکور کیے اور 25 وکٹیں بھی حاصل کیں جس میں پاکستان کے خلاف تین وکٹوں کی فتح گر کارکردگی بھی شامل ہے۔

ویمنز کرکٹ میں بھی سال کے بہترین کھلاڑی کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی ندا ڈار کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جبکہ ان کا بھارت کی سمرتی مندھانا، نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائن اور آسٹریلیا کی تہلا میک گرا سے مقابلہ ہے۔

پاکستان کی ندا ڈار نے 2022 میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 56.67 کی اوسط سے 16 میچوں میں 396 رنز بنائے جبکہ 15 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

 

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین