کینیڈا میں سیاسی پناہ کے لیے ہوائی اڈے، یا داخلے کی کسی بھی بندرگاہ پر، پہنچنے پر درخواست دے سکتے ہیں یا آن لائن اگر آپ پہلے ہی کینیڈا میں ہیں۔ اس کے علاوہ کینیڈا کے باہر رہتے ہوئے پناہ حاصل کرنے حاصل کرنے کے لیئے بین الاقوامی ادارے کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ مزید جانیں۔
PICTURE CREDIT HIGH COMMISSION OF CANADA TO NIGERIA
پاکستان سٹوریر رپورٹ
کینیڈا ایک ایسا ملک ہے جہاں پر نقل مکانی کرنے والوں کو خوش دلی سے قبول کیا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ا سوقت کینیڈا سب سے زیادہ سیاسی پناہ کی درخواستیں قبول کررہا ہے اور بڑی تعداد میں سیاسی پناہ کی درخواستوں پر فیصلے بھی ہورہے ہیں۔
کینیڈا میں سیاسی پناہ کے لیے ہوائی اڈے، یا د کسی بھی بندرگاہ پر، پہنچنے پر درخواست دے سکتے ہیں۔ مطلب یہ کہ کینیڈا پہنچ کر درخواست دی جاسکتی ہے۔ یا آن لائن اگر آپ پہلے ہی کینیڈا میں ہیں۔
دائر کردہ درخواست پر کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی، امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا کے ماہرین اور احکام پناہ گزین کے دعوے کی جانچ کرتے ہیں۔ اس کے بعد درخواست کو سماعت کے لیے امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ کے پاس منتقل کریں گے۔
واضح رہے کہ ابتدائی طور پر بارڈر سروسز ایجنسی اور رییوجیز اینڈ سٹیزن شپ درخواست دائر کرنے والے کے دعوی سے انکار کرسکتے ہیں۔ ان کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے مواقع بھی ہوتے ہیں۔
کینیڈا میں غیر قانونی راستوں سے داخل ہونا
حالیہ کچھ عرصے میں دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ کینیڈا میں داخل ہونے کے لیئے کچھ غیر قانونی راستے اختیار کرتے ہیں یا ایسے راستے اختیار کرتے ہیں جن کو چور راستے کہا جاسکتا ہے۔ ایسا کرنا خطرناک ہے۔ کینیڈین حکام اس بات کو پسند نہیں کرتے ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں کی طرف کینیڈا کے احکام کا رویہ ہمدردانہ ہوتا ہے۔ کینیڈا کی حکومت ہر ایک سے کہتی ہیں وہ مختص کردی داخلے راستوں ہی سے ملک میں داخل ہوں۔
سیاسی پناہ کی خواہش رکھنے والوں یا ایسے لوگوں جو کہ سرحد پار کرتے ہیں کو کینیڈا کے قوانین سے گزرنا پڑتا ہے۔ ان کو قریب ترین قانون نافذ کرنے والے دفاتر لے جایا جاتا ہے جہاں پر امیگریشن اہلکار جائزہ لیتے ہیں کہ آیا حراست ضروری ہے کہ نہیں۔
جرمنی میں تعلیم، اسکالرشپ کے متعلق مکمل تفصیلات جانیں
اس مرحلے پر سیاسی پناہ کے لیے درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر طبی معائنہ کے علاوہ سیکیورٹی اسکریننگ بھی ہوتی ہے کہ آیا وہ کینیڈا کی سیکورٹی کے لیئے خطرہ تو نہیں ہے؟۔ اس موقع پر اگر ضروری سمجھا جائے تو پناہ گزینوں کی درخواست کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے کہ کیا وہ وہ دعوی دائر کرنے کے حقدار ہیں کہ نہیں۔
اس میں بائیوگرافیکل اور بائیو میٹرک تشخیص شامل ہیں، مثال کے طور پر، فنگر پرنٹنگ۔
اگر ایسا ہو کہ گرفتار نہیں ہوئے تو اکثر از خود ہی پناہ گزینوں کی حیثیت کی درخواست کرنے کے لیے قریبی دفتر جاتے ہیں۔
ابتدائی طور پر اگر ان کا دعویٰ قابل قبول سمجھا جائے تو انہیں سماعت کے لیے امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ آف کینیڈاکے پاس بھیجا جاتا ہے۔ زیادہ تر معاملات میں، غیر ملکی شہری کو ان کی سماعت تک شرائط پر رہا کر دیا جائے گا۔
درخواست کی سماعت غیر جانبدار ٹریبونلامیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ) کے سامنے ہوتی ہے۔ جہاں پر کیس کا فیصلہ فراہم کردہ ثبوتوں اور دلائل کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
کینیڈا سے باہر رہ کر کیسے پناہ حاصل کریں
پناہ گزین کے طور پر کینیڈا میں داخل ہونے کے لیے ریفرل حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، ایک مصدقہ حوالہ دینے والی ایجنسی، یا نجی کفالت کرنے والے گروپ کے ذریعے بھیجا جا سکتا ہے۔
آپ کینیڈا کے باہر سے براہ راست کینیڈین حکام کے پاس پناہ کی درخواست نہیں دے سکتے۔ اس کے لیئے رجسڑ ہونا پڑے گا۔
کینیڈین حکام ان پناہ گزین پروفائلز کو پناہ گزین کلاسز، ”کنونشن ریفیوجی ابروڈ کلاس” اور ”کنٹری آف اسائلم کلاس” کا نام دیتے ہیں۔
کوئی بھی پناہ گزین گروپ میں ہوسکتے ہیں اگر آپ: آپ اپنے ملک واپس نہیں جا سکتے کیونکہ اپنے ملک میں کسی ظلم وستم کا نشانہ بن سکتے ہیں، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔ اس میں مذہب، سیاسی رائے، قومیت کی وجوہات کے علاوہ جنسی رجحان وغیرہ بھی ہوسکتے ہیں۔
ایسی صورتحال میں کینیڈا کی حکومت، کوئی گروپ یا کوئی تنظیم، یا دونوں مہاجرین کے اس طبقے کی کفالت کرسکتیہیں۔ اس کے علاوہ اگرکوئی اپنے خاندان ہمراہ کافی مالی وسائل کے ساتھ کینیڈا پہنچتا تو وہ اہل ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیئے بھی بین الاقوامی ادارے کا حوالہ درکار ہوگا۔
اس کے علاوہ کسی ایسے ملک یا قوم میں رہتے ہیں جہاں پر خانہ جنگی یا مسلح تصادمسے متاثر ہورہے ہوں۔ یا اگر بنیادی انسانی حقوق سے دستیاب نہ ہو اور آپ کے ملک کے حکام آپ کی حفاظت نہیں کرتے تو ایسی صورت میں بھی پناہ دستیاب ہوسکتی ہے۔
نوٹ: مذکورہ مضمون مفاد عامہ کی خاطر شائع کیا گیا ہے۔ بہتر قانون مشورہ کیینڈا کے احکام یا سفارت خانے سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔