ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومپاکستانکرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان انڈیا میچ کا جادو سر چڑھ کر بولنے...

کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان انڈیا میچ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

پاکستان سٹوریز رپورٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچوں میں شمار کیے جانے والے پاکستان اور انڈیا کے میچ کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے یہ میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول تھا تاہم اسی روز ہندوؤں کے تہوار نوراتری کا پہلا روز ہونے کی وجہ سے اب یہ میچ ایک دن قبل یعنی 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

احمد آباد میں تاریخ کے اعلان ہی کے بعد ہوٹلوں، گاڑیوں کے کرایہ میں ہوش ربا اضافہ ہوچکا ہے۔

انڈیا کے میڈیا کے مطابق پولیس کو خدشہ تھا کہ انڈیا اور پاکستان کے میچ کے روز ہندووں کے مذہبی رسومات کی وجہ سے سکیورٹی انتظامات مشکل ہو سکتی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نیل نو میچوں کے دن یا وقت میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان اور انڈیا کے میچ کے دن میں تبدیلی کی وجہ سے اب دہلی میں انگلینڈ اور افغانستان کا میچ 14 کی بجائے 15 اکتوبر کو ہو گا جبکہ پاکستان کا ہی ایک اور میچ جو 12 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف تھا اب 10 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ پانچ اکتوبر سے 19 نومبر تک انڈیا میں کھیلا جائے گا۔

روایتی حریف انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ہو گا۔

دعوی کیا جارہا ہے یہ عالمی کپ کا سب سے زیادہ دیکھا اور کمائی والا میچ ہو گا۔ انڈیا، پاکستان کے درمیان ہونے والے بڑے میچ کوافتتاحی اور فائنل سے بھی زیادہ دیکھا جاسکتا ہے۔

انڈیا کے میڈیا کے مطابق اس میچ کی وجہ سے 14 اکتوبر کو ممبئی اور دلی سے احمد آباد جانے والی پروازوں کا کرایہ جو کہ تین سے چار ہزار روپیہ میں ہوتا ہے بائیس ہزار روپے کے درمیان تک جا پہنچا ہے۔

انڈیا کے میڈیا کے مطابق یہ تیزی 100 فیصد سے زیادہ ہے۔ ایک ٹریول کمپنی کے مطابق ستمبر کے اختتام تک دلی سے احمد آباد کی پروازوں کے کرائے میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔

انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ میں غیر معمولی دلچسپی سے احمد آباد میں ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کے کرایوں میں بھی اکتوبر کے مہینے میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ لگژری ہوٹلوں میں ایک رات کا کرایہ 50 ہزار روپے تک ہے ہوٹلوں کے ایک رات کے کرائے میں پانچ گنا تک اضافہ ہو گیا ہے۔

انڈیا کے میڈیا میں بتایا بتایا گیا ہے کہ احمد آباد کے میریٹ، ہلٹن اور تاج سکائی لائن لگژری ہوٹل کے سبھی کمرے 15 تاریخ کے لیے بُک ہو چکے ہیں۔ اور اس تاریخ کے لیے کوئی کمرہ دستیاب نہیں ہے۔ 15 اکتوبر کو کئی ہوٹلوں کے کمروں کا کرایہ 90 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

’احمد آباد میں ہوٹلوں میں زیادہ سے زیادہ 132000 لوگوں کی گنجائش ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین