ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومپاکستانخیبرپختوخواہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے نگران کابینہ ممبران...

خیبرپختوخواہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے نگران کابینہ ممبران سے استعفی طلب

خیبرپختونخوا سیاسی سرگرمیوں لینے والے نگران کابینہ ممبران سے استعفی طلب

نگران حکومت کے ترجمان نے پاکستان سٹوریز کو تصدیق کی ہے کہ 19 ارکان نے استعفی پیش کردیئے ہیں۔ باقی آٹھ ارکان بھی جلد استعفی جمع کروائیں گے۔

خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق نگران کابینہ کے 19 اراکین نے وزیر اعلیٰ کو اپنے استعفے پیش کردیے جبکہ باقی آٹھ ارکانبھی جلد کو وزیراعلیٰ کو اپنے استعفے جمع کرائیں گے۔ ممکنہ طور پر استعفوں کی منظوری کی سمری جمعہ کے گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کی جائے گی۔

,کمیشن خیبر پختونخواہ سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے نام 31 ایک خط میں نگران کابینہ کے ارکان کی سیاسی سرگرمیوں کے متعلق آگاہ کیا تھا۔ خط میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کابینہ اراکین کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی گئی تھی۔ خط کے مطابق ان اراکین کو عہدوں سے ہٹایا جائے تاکہ صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔ جس کے بعد تمام اراکین سے استعفے مانگے گئے تھے۔

خط میں آئین کی شق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ غیر جانب دار نگران کابینہ کی موجودگی شفاف انتخابات کے انعقاد میں معاون ثابت ہوگی۔

خط میں کہا گیا تھا کہ نگران کابینہ میں ایک درجن سے زائد اراکین کسی نہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین