آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انگللینڈ کو شکست دینے سے قبل ہی جنوبی افریقی ٹیم افغانستان کو باہر کرتے ہوئے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا، انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور مسلسل وکٹیں گرتی رہیں، پوری انگش ٹیم ہی صرف 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
انگلینڈ کو پہلا نقصان صرف 9 رنز پر اٹھانا پڑا، جب سالٹ 8 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے، جبکہ دوسری اور تیسری وکٹ بالترتیب 20 رنز اور 37 رنز پر گر گئی، 103 رنز کے مجموعے پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔
انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 37 رنز جو روٹ نے بنائے، جوفرا آرچر 25، بین ڈکٹ 24، کپتان بٹلر 21، ہیری بروک 19 اور اوورٹن 11 رنز بناسکے۔
انگلش ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور پوری ٹیم 39ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگی اور پروٹیز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن اور ویان مولڈر نے 3، 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا، جبکہ کیشو مہاراج 2، نگیڈی اور ربادا ایک، ایک وکٹ لے سکے۔
جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 29ویں اوور میں ہی بآسانی ہدف حاصل کر لیا۔
اوپنر ریان رکلٹن نے 27 رنز بناے جب کہ ان کے ساتھ آنے والے ٹرسٹن اسٹبس کی صفر پر وکٹ گرنے کے بعد ریسی وین ڈیر ڈوسن اور ہنرچ کلاسن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 72 اور 64 رنز کی اننگز کھیل کا ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی دلا دی۔
انگلینڈ کی شکست سے قبل ہی جنوبی افریقا نے رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی بھی کرلیا جس کے بعد افغانستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
بعد ازاں آئی سی سی نے فیس بک پیج پر پوسٹ میں جنوبی افریقہ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا