پیر, جون 23, 2025
ہومٹاپ اسٹوریغزہ میں جنگ بندی شروع، معاہدے پر ناراض اتحادی نتین یاہو حکومت...

غزہ میں جنگ بندی شروع، معاہدے پر ناراض اتحادی نتین یاہو حکومت سے الگ ہوگئے

غزہ میں 15 ماہ کی تباہ کن جنگ کے بعد قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت جنگ بندی پر عمل شروع ہوتے ہی اہل غزہ کی اپنے تباہ شدہ آشیانوں کی جانب واپسی شروع ہوگئی ہے۔

دوسری جانب جنگ بندی معاہدے پر اسرائیلی وزیراعظم کے اتحادی ناراض ہو کر حکومت سے الگ ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں نیتن یاہو حکومت مزید کمزور ہوگئی ہے۔

پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں تاکہ مستند معلومات آپ تک پہچنتی رہیں۔پاکستان اسٹوریز فیس بک  پاکستان اسٹوریز ایکس  پاکستان اسٹوریز لنکڈان    پاکستان اسٹوریز یوٹیوب  پاکستان اسٹوریز انسٹاگرام

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل بمباری اور حملوں میں 15 ماہ اور 12 دن کے دوران 46 ہزار 899 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 10 ہزار 725 زخمی ہو چکے ہیں۔

افغانستان سے اس وقت تک اختلاف رہے گا جب تک وہ فتنہ خوارج کی موجودگی ختم نہیں کرتے۔ آرمی چیف

جنگ بندی شروع ہوتے ہی حیران کن طور پر یونیفارم میں ملبوس اور ہتھیاروں سے لیس حماس کے ہزاروں جنگجو ںظم و نسق اور سیکیورٹی کیلئے غزہ کی گلیوں میں آ گئے۔

قیدیوں کی فہرست حوالے کرنے میں طے شدہ وقت سے معمولی تاخیر پر درندگی دکھاتے ہوئے اسرائیل جنگی طیاروں نے کئی مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 19 فلسطینی شہید اور 36 زخمی ہوگئے۔

بعد ازاں حماس کی جانب سے قیدیوں کی اولین فہرست اسرائیل کے حوالے کی گئی جس کے تحت پہلے دن 3 اسرائیلی قیدیوں اور تقریباً 95 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

6 ہفتوں پر محیط جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے میں وسطی غزہ سے اسرائیلی افواج کا بتدریج انخلا اور بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپسی شامل ہے۔

اس معاہدے کے تحت غزہ میں جنگ بندی کے بعد روزانہ 600 ٹرک انسانی امداد کی اجازت دی جائے گی، 50 ٹرک ایندھن لے کر جائیں گے جبکہ 300 ٹرک شمال کی جانب مختص کیے جائیں گے جہاں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

اسرائیلی کابینہ نے اب تک جنگ بندی معاہدے منظوری نہیں دی، تازہ بمباری میں 70 فلسطینی شہید

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے گھروں کو واپس لوٹنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نقصان سے بچنے کے لیے تباہ شدہ علاقوں سے دور رہیں، اچانک گرنے سے بچنے کے لیے گولہ باری سے تباہ مخدوش گھروں میں جانے سے گریز کریں اور مشکوک اشیا اور گرائے گئے نہ پھٹنے والے دھماکا خیز مواد سے دور رہیں۔

قابض اسرائیلی آبادکاروں میں اسلحہ تقسیم کرنے والے قومی سلامتی کے سخت گیر وزیر اتمار بن گویر سمیت 3 وزرا نے غزہ جنگ بندی پر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ سے استعففیٰ دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شدت پسند صیہونی پارٹی’اوٹزما یہودت‘ نے معاہدے کو ’حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے‘ کے مترادف دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ اتحاد کا حصہ نہیں۔

گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری، کون کون سے عرب ممالک شامل؟

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنے وزرا کے استعفے کے باوجود اسرائیلی پارلیمنٹ میں معمولی اکثریت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

واضج رہے کہ اس سے قبل قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین