پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںاسرائیلی کابینہ نے اب تک جنگ بندی معاہدے منظوری نہیں دی، تازہ...

اسرائیلی کابینہ نے اب تک جنگ بندی معاہدے منظوری نہیں دی، تازہ بمباری میں 70 فلسطینی شہید

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے تاہم اسرائیلی کابینہ نے اب تک معاہدے کی منظوری نہیں دی۔

اسرائیل نے جمعرات کے دن تازہ غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری جاری رکھی جس میں مزید 70 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی کابینہ کی جانب سے معاہدے کی منظوری میں قصداً تاخیر کی جا رہی ہے، کابینہ کا اجلاس جمعرات کی صبح بلایا گیا تھا جس میں گزشتہ روز کیے گئے معاہدے کی باضابطہ منظوری دی جانی تھی۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاہو نے حماس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عسکری تنظیم معاہدے کی کچھ شقوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے، اسرائیلی کابینہ اس وقت تک معاہدے کی منظوری نہیں دے گی جب تک کہ ثالث اسرائیل کو مطلع نہ کریں کہ حماس نے معاہدے کی تمام شقوں کو قبول کر لیا ہے۔

دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ وہ بدھ کے روز ثالثوں کے اعلان کردہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ معاہدے پر حماس کی منظوری کے بعد دستخط کا عمل شروع ہو جائے گا، منظوری سے پہلے حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیلی فوج کے مرحلہ وار انخلا کا جائزہ لیا۔

گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری، کون کون سے عرب ممالک شامل؟

واضح رہے کہ 20 جنوری کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن نے پیر کو کہا تھا کہ غزہ جنگ بندی کیلئے ان کا تجویز کردہ معاہدہ حقیت بننے والا ہے۔

پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں تاکہ مستند معلومات آپ تک پہچنتی رہیں۔

پاکستان اسٹوریز فیس بک  پاکستان اسٹوریز ایکس  پاکستان اسٹوریز لنکڈان    پاکستان اسٹوریز یوٹیوب  پاکستان اسٹوریز انسٹاگرام

اس سے قبل نومنتخب امریکی صدر نے اپنی حلف برداری سے قبل معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی دی تھی، تازہ مذاکرات میں ٹرمپ کا ایلچی بھی شریک ہے۔

جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے معاہدے کو حتمی منظوری کیلئے اسرائیلی کابینہ میں پیش کیا جائے گا، تمام مراحل مکمل ہونے کی صورت میں جمعرات سے جنگ بندی شروع ہونے پر قیدیوں کا تبادلہ اتوار کو شروع ہونے کا امکان ہے۔

خراٹے ازدواجی زندگی، نیند اور صحت کیلئے خطرناک

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس غزہ جنگ بندی اور مغویوں کی واپسی کے قطری ثالث کے مسودے پر راضی ہے، معاہدے کے قطری مسودے کے تحت پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی مغوی رہا کیے جائیں گے، معاہدے کے 16 ویں روز سے جنگ بندی ڈیل کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات شروع ہوں گے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مجوزہ معاہدے کی ایک کاپی حاصل کر لی ہے جبکہ ایک مصری اہلکار اور حماس کے ایک عہدیدار نے بھی مسودے کی کاپی کے درست ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری طرف ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ پیش رفت ہوچکی ہے، تاہم تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

مسودے کے مطابق غزہ سے اسرائیلی فوج کی مرحلہ وار واپسی ہوگی، اسرائیلی فورسز غزہ پٹی کے سرحدی اطراف تعینات ہوں گی، جنوبی غزہ میں فلاڈلفیا راہداری کے لیے علیحدہ سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے اور عام فلسطینیوں کو شمالی غزہ میں واپسی کی اجازت دی جائے گی۔

سال 2025 میں پیسے کمانے کے آسان طریقے

رپورٹ کے مطابق تقریباً 100 اسرائیلی یرغمالی اب بھی حماس یا دیگر فلسطینی تنظیموں کی قید میں ہیں، اسرائیلی فوج کا خیال ہے کہ ان میں سے کم از کم ایک تہائی ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو اچانک اسرائیل پر بڑا حملہ کرتے ہوئے 250 کے قریب لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا جبکہ طوفان الاقصیٰ آپریشن میں 1200 کے قریب اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔

غیرمتوقع حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی بدترین بمباری نے غزہ کا پورا انفرااسٹرکچر تباہ کر دیا تھا، اسرائیلی بمباری میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت نصف لاکھ کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین