پیر, جون 23, 2025
ہومٹاپ اسٹورینومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

کیپیٹل ہل میں سبکدوش ہونے والے صدر جوبائیڈن ، سابق امریکی صدور بل کلنٹن ، جارج ڈبلیو بش اور بارک اوباما کی موجودگی میں عہدے کا حلف اٹھایا۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث روایت کے برعکس 40 سال میں پہلی بار حلف برداری کی تقریب بند جگہ پر ہوئی جس میں چین کے نائب صدر، جاپان، بھارت، آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ سمیت متعدد ممالک کے نمائندوں اور گوگل سربراہ، میٹا کے مالک سمیت کئی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں جنوبی سرحد پر قومی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کرتا ہوں، تمام غیر قانونی لوگوں کا داخلہ آج سے روک دیا جائے گا، لاکھوں مجرموں کو واپس اپنے ممالک میں بھیجنے کے عمل کو شروع کیا جائے گا۔

نومنتخب صدر کا کہنا تھا کہ میں اپنے ملک پر تباہی پھیلانے کے لیے آنے والوں کو روکنے کے لیے جنوبی سرحد پر فوج بھیجوں گا۔

’ڈرل بے بی ڈرل‘

ٹرمپ نے نیو گرین ڈیل کو ختم کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے پیٹرولیم ذخائر نکالنے پر پابندی ختم کرنے کیلئے ’ڈرل بے بی ڈرل‘ کا نعرہ لگایا، ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ سونا ہے جو ہمارے پیروں تلے ہے، مہنگائی کی وجہ زیادہ اخراجات اور توانائی کی بڑھتی قیمتیں ہیں، ہم قیمتیں نیچے لائیں گے اور امریکا کو دوبارہ مینوفیکچرنگ کرنے والا امیر ملک بنائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے اور پاناما سے پاناما کنال واپس لینے کا بھی اعلان کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ حکومتی سنسر شپ کو فوری روکنے اور امریکا میں آزادی اظہار کو واپس لانے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کروں گا، امریکی شہریوں کے بجائے بیرونی ممالک پر ٹیکس عائد کریں گے، اس کیلئے ’ایکسٹرنل ریونیو سروس قائم کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں غیر ملکی ذرائع سے ہمارے خزانے میں بھاری رقم آئے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین