پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریں'سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے' 190 ملین پاؤنڈ...

‘سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے’ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 14 سال کی سزا پر عمران خان کا ردعمل

احتساب عدالت نے بالآخر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ہے، فیصلے میں عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

فیصلہ سننے کیلئے عدالت میں موجود عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں تاکہ مستند معلومات آپ تک پہچنتی رہیں۔پاکستان اسٹوریز فیس بک  پاکستان اسٹوریز ایکس  پاکستان اسٹوریز لنکڈان    پاکستان اسٹوریز یوٹیوب  پاکستان اسٹوریز انسٹاگرام

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ سناتے ہوئے القادر یونیورسٹی کو بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دیا جبکہ عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جس کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو مزید 6 ماہ جب کہ بشریٰ بی بی کو اضافی 3 ماہ کی قید کاٹنا ہوگی۔

کیس کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکلا صفائی استغاثہ کی شہادتوں کو جھٹلا نہیں سکے، استغاثہ کا مقدمہ دستاویزی شہادتوں پر مبنی تھا جو درست ثابت ہوئیں۔

اسرائیلی کابینہ نے اب تک جنگ بندی معاہدے منظوری نہیں دی، تازہ بمباری میں 70 فلسطینی شہید

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کےدفاع میں پیش کی گئی دستاویزی شہادتیں بھی بے وقعت تھیں، استغاثہ نےٹھوس اور ناقابل تردید، شہادتیں پیش کیں جبکہ بار بار مواقع ملنے کے باوجود استغاثہ کے موقف کو جھٹلایا نہیں جا سکا، ملزمان کےدفاع میں پیش کی گئی دستاویزی شہادتوں کی حیثیت نہیں تھی۔

عمران خان کی سزا پر ردعمل میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام سے کہتا ہوں کہ مایوسی گناہ ہے، مایوس نہ ہونا، ہم بہت جلد ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا، ان شا اللہ عمران خان نہیں ٹوٹیں گے، نہ ہی بانی پی ٹی آئی سمجھوتہ کریں گے، وہ اصول پر قائم رہے اور مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔

عمران خان کا ردعمل

دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا سنا سنائے جانے پر عمران خان کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے، میں اس آمریت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا اور اس آمریت کے خلاف جدوجہد میں مجھے جتنی دیر بھی جیل کی کال کوٹھری میں رہنا پڑا، میں رہوں گا لیکن اپنے اصولوں اور قوم کی حقیقی آزادی کی جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں کروں گا-

خان پور ڈیم میں غیر قانونی کشتی رانی ختم کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم حقیقی آزادی، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی ہے، جس کے حصول تک اور آخری گیند تک لڑتے رہیں گے، کوئی ڈیل نہیں کروں گا اور تمام جھوٹے کیسز کا سامنا کروں گا، ماضی کی طرح آج بھی ڈکٹیٹر اپنی آمریت بچانے اور ذاتی فائدے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں، اور ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کیا ہے-

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کی طرح ہی عوام کے لیے ایک مفت فلاحی ادارہ ہے جہاں طلبہ سیرت النبی ﷺ کے بارے میں تعلیم حاصل کر رہے تھے، القادر یونیورسٹی سے مجھے یا بشرٰی بی بی کو ایک ٹکے کا بھی فائدہ ہوا نہ حکومت کو ایک ٹکے کا نقصان ۔ ٹرسٹ کی زمین واپس لے لی گئی جس سے صرف غریب طلبہ کا نقصان ہو گا-

عضو تناسل کا فریکچر، ‘ہسپتال اس لیے نہیں گیا کہ ڈاکٹر کو کیا بتاؤں گا’

انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ ایک گھریلو خاتون ہیں، جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بشرٰی بی بی کو صرف اس لیے سزا دی گئی تاکہ مجھے تکلیف پہنچا کر مجھ پر دباؤ ڈالا جائے، ان پر پہلے بھی گھٹیا کیسز بنائے گئے، لیکن بشرٰی بی بی نے ہمیشہ اسے اللہ کا امتحان سمجھ کر مقابلہ کیا ہے اور وہ میرے کاز کے ساتھ کھڑی رہی ہیں-

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین