پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںہنزہ میں قراقرم ونٹر لوڈ سیزن 7 کا آغاز

ہنزہ میں قراقرم ونٹر لوڈ سیزن 7 کا آغاز

گلگت بلتستان میں قراقرم ونٹر لوڈ سیزن 7 کی باقاعدہ افتتاحی تقریب ہنزہ کے تاریخی مقام التت فورٹ سے منسلک ہزار سالہ قدیم تاریخی تالاب میں ہوئی۔

افتتاحی تقریب میں موسیقی اور رنگارنگ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس میں شرکت کیلئے گلگت بلتستان بھر سے مرد و خواتین کی ٹیمیں شامل ہیں، سرمائی کھیلوں کے یہ مقابلے 4 دن تک جاری رہیں گے۔

التت ہنزہ کے نوجوانوں پر مشتمل ادارے اسکارف کی جانب سے ہنزہ میں آج سے 7 سال قبل سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے شروع کی گئی آئس ہاکی نہ صرف ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان میں سرمائی کھیلوں کا آغاز ہوتا ہے، گلگت بلتستان کے طول و عرض میں سرمائی کھیلوں کا رواج اسی ادارے کے کاوشوں سے ممکن ہوا ہے۔

سرمائی کھیلوں کے ان مقابلوں میں آئس واک، مونٹین بائیسائیکلنگ ،آئس کلائمبنگ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔

سرمائی کھیلوں کے باعث موسم سرما میں بھی ہنزہ میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے سرمائی کھیلوں کے مقابلے سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین