محمد نوید خان
پیسہ کمانا اور تیزی سے کمانا ہر کسی کی خواہش اور چاہت ہوتی ہے اور ہونا بھی چاہیے کیونکہ اس وقت دنیا بھر میں کساد بازاری اور مہنگائی ہے تو روز مرہ کے اخراجات پورا کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ چیلنج بن چکا ہے۔ دنیا میں اکثر لوگوں کو اپنی چھت یعنی گھر میسر نہیں جبکہ کئی ایک کو تو بنیادی سہولتیں تک حاصل نہیں۔
ایسے میں ضرورت ہوتی ہے کہ پیسے آسانی کے ساتھ جلدی کمائے جائیں۔ اس کے لیے پاکستان سٹوریز نے مختلف ماہرین کی رائے سے ایسے طریقوں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے جن کی بدولت پیسے جلدی اور آسانی سے کمائے جاسکتے ہیں۔ مگر یہ یاد رہے کہ دنیا میں کوئی بھی ایسا طریقہ نہیں جس سے آپ بغیر کسی ہنر کے پیسے کما سکیں۔
پاکستان سٹوریز ایسے ہنر کی تفصیلات اور مواقع اپنے قارئین کو پیش کرتا رہتا ہے جن سے قارئین مختلف شعبوں کا انتخاب اور تربیت حاصل کرسکتے ہیں اور بہتر معاشی مستقبل کی طرف جا سکتے ہیں۔ اس کے لیے پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیچز کو فالو کریں تاکہ آپ تک معلومات پہنچتی رہیں۔
پاکستان اسٹوریز فیس بک پاکستان اسٹوریز ایکس پاکستان اسٹوریز لنکڈان پاکستان اسٹوریز یوٹیوب پاکستان اسٹوریز انسٹاگرام
آئیے بات کرتے ہیں کہ وہ کون سے ایسے طریقے ہوسکتے ہیں جو آپ کو آسانی سے پیسے کمانے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔
نیا ہنر سیکھیں
پیسے تیزی سے کمانے کا ایک سب سے بہترین ذریعہ یہ ہے کہ اپنے آپ پر سرمایہ کاری کریں۔ اپنے آپ کو نئے نئے ہنر سیکھنے کی طرف مائل کریں۔ جو کچھ سیکھیں گے یہ آپ کو ترقی دلائے گا۔ کوئی بھی نیا ہنر یا شعبہ آپ کا کیرئیر بہتر بنائے گا اور اپ کو اس قابل بنائے گا کہ آپ ترقی کرسکیں۔
آپ ملازمت کر رہے ہیں مگر وقت کے ساتھ دنیا فری لانسنگ کی طرف چل پڑی ہے جس میں زیادہ پیسے بھی ہیں اور مواقع بھی۔ اپنے شعبے میں نئے ہنر سیکھنے سے آپ کو فری لائنسنگ اور اپنا کام بھی شروع کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔
اس لیے جو بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں یا جو کچھ بھی اپ کا کیرئیر ہے اس میں نیا سیکھنے کی کوشش کریں۔
پروفیشنل سرٹیفیکٹ حاصل کریں
نیا ہنر سیکھنے کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے اہم ہوسکتا ہے کہ آپ پروفیشنل سرٹیفیکٹ حاصل کریں۔ بہت سے ایسے سرٹیفکیٹ ہیں جن کے لیے آپ کو زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی یا بالکل بھی خرچ نہیں کرنا پڑتا ہے اس کے لیے آپ کو محنت اور لگن کی ضرورت پڑتی ہے۔
اگر ہم کچھ پروفیشنل سرٹیفکیٹ کی بات کریں تو ان میں کئی ایک ہوسکتے ہیں جیسے کہ پراجیکٹ مینجمنٹ، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے۔ دوسرا ایسا شعبہ پراجیکٹ ڈیزائن کا ہوسکتا ہے۔ مصنوعی ذہانت اے آئی کی ڈیمانڈ تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، ڈیٹا اینالسٹ، سائبر سیکورٹی سمیت دیگر کئی ایسے کورسز اور سرٹیفیکٹس آپ کی قسمت کھول سکتے ہیں۔
پاکستان سٹوریز ان کورسز کے حوالے سے وقتاً فوفتاً تصدیق شدہ معلومات فراہم کرتا رہتا ہے۔ یہ اسٹوریز بروقت آپ تک پہنچ جائیں اس کے لیے پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیچز کو فالو کریں۔
فری لانسنگ کریں
دنیا بھر میں ایک اور شعبہ جس میں بہت تیزی پیسے کمائے جا سکتے ہیں وہ فری لائنسگ ہے۔ اس کے لیے مختلف پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس موجود ہیں جو قابل افراد کو فری لانسنگ کام حاصل کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
فری لانسنگ جلدی پیسہ کمانے کا زریعہ تو بنتا ہے اور اس کی کئی مثالیں موجود ہیں اور آنے والے وقت میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی اپنے شعبے میں مہارت ہو، مارکیٹ پر نظر ہو، مناسب تحقیق موجود ہو کہ کس کو کس چیز اور کیا ضرورت اور کیسے وہ سروس فراہم ہوسکتی ہے۔
ایک بار اگر آپ نے اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کو سمجھ لیا اور اس پر کام کرلیا تو پھر چیزیں وقت کے ساتھ ساتھ ساتھ آسان سے آسان تر ہوتی جائیں گی۔
اس کے لیے سیکھے گے نئے ہنر،سرٹیفیکشن بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ فری لانسنگ میں عموماً ابتدائی دن مشکل ہوتے ہیں۔ اس کو اس طرح سمجھیں کہ شروع میں کام حاصل کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے اور جب کام حاصل کرلیں اور آپ کا کاہگ مطمئن ہو تو یہی کام اور مطمئن کاہگ آپ کے لیے نئے راستے کھولتا ہے۔
اگر آپ فری لانسنگ میں با صلاحیت ہو تو اس میں بہت جلدی کمائی ہوتی ہے اور ساتھ میں انٹرنیت پر درجنوں ایسی ویب سائٹس ہیں جو متعلقہ شعبوں میں نہ صرف کاہگ تلاش کرتی ہیں بلکہ کوئی پراجیکٹ مارکیٹ میں فری لانسنگ کے لیے آئے تو اس کے بارے میں بھی معلومات دیتی ہیں۔
غیر روایتی یا غیرفعال آمدن
آمدن کا ایک اور طریقہ غیر روایتی یا غیر فعال آمدن بھی بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس کو اس طرح سمجھ لیں کہ آن لائن فوٹو گرافی کرنا، آپ اپنی تصاویر آن لائن پوسٹ کریں جب ان کو لائسنس مل گیا یا فروخت ہوئیں تو آپ کو پیسے مل جائیں گے اور اپ کی ایک تصویر زیادہ بار بھی لائسنس حاصل کرسکتی ہے یعنی زیادہ لوگ بھی اس کو استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے آپ کو پیسے ملیں گے۔
اس کے علاوہ پیسے کمانے کے ذرائع میں اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری یا خدمات فراہم کرنا، جائیداد میں سرمایہ کاری یا خدمات فراہم کرنا ہوسکتا ہے۔