پیر, جون 23, 2025
ہومٹاپ اسٹوریلاس اینجلس کی بے قابو آگ سے نقصانات کا تخمینہ 150 ارب...

لاس اینجلس کی بے قابو آگ سے نقصانات کا تخمینہ 150 ارب ڈالرز، نامور چائلڈ اسٹار سمیت 24 ہلاکتوں کی تصدیق

امریکا کے امیر ترین شہر لاس اینجلس میں 6 روز قبل لگنے والی بے قابو آگ اپنی پوری شدت کے ساتھ ہر چیز کو جلا کر راکھ کر ڈھیر بنا رہی ہے، اب تک 24 لاشیں مل چکی ہیں جب کہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے جو بڑھتا جا رہا ہے۔

امریکا کی بدترین آفات میں سے ایک قرار دی گئی اس آگ سے ہالی ووڈ اسٹارز کے درجنوں مہنگے مکانات، ہزاروں عمارتیں، قیمتیں گاڑیاں اور گھر جل کر تباہ ہو چکے ہیں، اندازوں کے مطابق اب تک تقریباً 135 ارب ڈالر سے 150 ارب ڈالر کے نقصانات ہو چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ 2025 میں کن شعبوں کے لیے ویزہ دے رہا ہے؟

پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں تاکہ مستند معلومات آپ تک پہچنتی رہیں۔

پاکستان اسٹوریز فیس بک  پاکستان اسٹوریز ایکس  پاکستان اسٹوریز لنکڈان    پاکستان اسٹوریز یوٹیوب  پاکستان اسٹوریز انسٹاگرام

امریکی فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ کے مطابق متاثرہ علاقے میں ہوائیں مزید تیز اور خطرناک ہوتی جا رہی ہیں، کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اگلے لمحے یہ ہوائیں کیا رُخ اختیار کریں گی۔

حکام نے چار مقامات پر لگنے والی آگ سے انتہائی پر تعیش اور مہنگے گھروں سمیت لگ بھگ 12 ہزار املاک کے نذرِ آتش ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے ڈیزائن فی سبیل اللہ بنانے والے انجینئر

طیاروں، فائر ٹرکس اور 15 ہزار رضا کاروں کی مسلسل کوششوں کے باوجود اب تک صرف 11 فیصد آگ پر قابو پایا جا سکا ہے۔

تمام تر ٹیکنالوجی کے باجود امریکا کو بے بس کر دینے والی آگ میں 90 کی دہائی کے نامور چائلڈ اسٹار کی والدہ نے اپنے بیٹے کی موت کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق روری سائکس جو 1990 کی دہائی میں برطانوی پروگرام ’’کڈی کیپرز‘‘ کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے وہ دماغی فالج کا شکار ہونے کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ گھر میں زندگی گزار رہے تھے۔

اداکار کی والدہ شیلی سائکس نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی موت کی روح فرسا خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہے کہ مجھے مالبو کی آگ میں اپنے خوبصورت بیٹے روری سائکس کی موت کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے اور میرا دل بالکل ٹوٹ گیا ہے۔

گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری، کون کون سے عرب ممالک شامل؟

شیلی نے اپنے بیٹے کے زندگی کے آخری دردناک لمحات سے صارفین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا روری اس وقت اپنے کیبن میں مر گیا جب اس کے کیبن کی چھت پر لگی آگ کو نہیں بجھایا جا سکا، کیونکہ پانی کاٹ دیا گیا تھا۔ وہ اپنے بیٹے کو جلتے ہوئے گھر سے باہر نہیں نکال سکیں کیونکہ وہ بیماری کے باعث چل نہیں سکتا تھا۔

شیلی نے روتے ہوئے اپنے بیٹے کی زندگی کے آخری خوفناک لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب آگ بجھانے میں ناکامی ہوئی تو اس نے مجھ سے کہا کہ ماں مجھے چھوڑ دو، لیکن ایک ماں اپنے بچے کو موت کے منہ میں کیسے چھوڑ سکتی ہے۔

خراٹے ازدواجی زندگی، نیند اور صحت کیلئے خطرناک

انہوں نے انکشاف کیا کہ 911 پر مدد کے لیے کال کرنے میں ناکام ہونے کے بعد وہ مقامی فائر اسٹیشن پر پہنچی لیکن جب میں مدد کے لیے واپس آئی تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور روری کی موت کاربن مونو آکسائیڈ کے زہر سے ہو چکی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین