پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںنیوزی لینڈ 2025 میں کن شعبوں کے لیے ویزہ دے رہا ہے؟

نیوزی لینڈ 2025 میں کن شعبوں کے لیے ویزہ دے رہا ہے؟

نورین محمد سلیم

نیوزی لینڈ خوابوں کی سرزمین، خوبصورتی میں اپنی مثال آپ اور بہترین طرز زندگی جس کی خواہش ہر کوئی کرسکتا ہے۔

دنیا کے دیگر کئی ترقی یافتہ ممالک کی طرح نیوزی لینڈ کو بھی کچھ شعبوں میں تربیت یافتہ کارکنان کی کمی کا سامنا ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لیے نیوزی لینڈ سال 2025 میں ان شعبہ جات میں ویزے دے رہا ہے۔

پاکستان سٹوریز ایسے کچھ شعبوں کے حوالے سے معلومات فراہم کررہا ہے جن میں اگر آپ مہارت رکھتے ہیں تو کیوی سرزمین آپ کو بڑی خوشی سے نہ صرف ویزہ فراہم کرے گی بلکہ آپ کو بہترین سہولتیں، تنخواہ اور آگے بڑھنے کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔ اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں اکثر وہ شعبے ہیں جن میں زیادہ پڑھا لکھا ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور روایتی طورپر پاکستانی دیہی علاقوں کے لوگ ان شعبوں میں خصوصی مہارت بھی رکھتے ہیں۔

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ شعبے کون سے ہیں اور نیوزی لینڈ کیا کیا مراعات اور تنخواہیں دے رہا ہے۔

پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں تاکہ مستند معلومات آپ تک پہچنتی رہیں۔

پاکستان اسٹوریز فیس بک  پاکستان اسٹوریز ایکس  پاکستان اسٹوریز لنکڈان    پاکستان اسٹوریز یوٹیوب  پاکستان اسٹوریز انسٹاگرام

کسان اور فارم مینیجر

نیوزی لینڈ کی معیشت کا زیادہ دارومدار زراعت پر ہے مگر اس وقت نیوزی لینڈ کو زراعت کے لیے ایسے کسانوں اور فارم مینیجرز کی ضرورت ہے جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں۔

اگر آپ زراعت کے شعبے میں مہارت رکھتے ہیں اور اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے تو بہت اچھی بات ہے اس سے آپ کو زیادہ بہتر موقع مل سکتا ہے لیکن اگر اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں بھی کی تو کوئی بات نہیں، مہارت اور تجربہ بھی آپ کو موقع فراہم کر سکتا ہے۔

زراعت کے شعبے میں سالانہ تنخواہ کم از کم 78000 نیوزی لینڈ ڈالر ہیں۔ زراعت کے اس شعبے میں آپ کے لیے مال مویشی کی دیکھ بھال سے لے کر زرعی زمینوں پر کام کرنے کے مواقع موجود ہیں۔

آپ اس کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر جائیں اور اپلائی کریں۔

یاد رکھیں پاکستان سٹوریز آپ کو براہ راست مستند معلومات دے رہا ہے۔ ایسی مزید معلومات کے لیے پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں۔

اس کے علاوہ آپ چاہیں تو نیوزی لینڈ سے زراعت کے شعبہ میں سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

شہید کی مکھیاں پالنے والے ‘بی کیپرز’

نیوزی لینڈ کی ایک اور بڑی صنعت شہد کی صنعت ہے۔ نیوزی لینڈ کا شہد پوری دنیا میں مقبول ہے۔ اس وقت نیوزی لینڈ کو ماہر کیپرز کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں اب تو رجحان کم ہوگیا ہے مگر مرد و خواتین روایتی طور پر پہاڑی اور دوردراز علاقوں میں شہد کی مکھیاں نہ صرف پالتے ہیں بلکہ جنگلی شہد اکھٹا کرنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

آپ اس شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو سالانہ 48000 سے 120000 نیوزی لینڈ ڈالرز سالانہ آمدن ہوسکتی ہے جو آپ کے تجربہ اور محنت پر منحصر ہے۔ اس کے علاوہ آپ وہاں پر اپنا کاروبار بھی کرسکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ اس میں بھی حوصلہ ٖافزائی کرتا ہے۔

ایک اچھی ملازمت اور ویزہ کا چانس زیادہ بہتر کرنے کے لیے نیوزی لینڈ ایگری کلچر میں لیول تین یا چار کا سڑیفکیٹ حاصل کرنا زیادہ بہتر ہوسکتا ہے۔

اگر آپ اس کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر جائیں ۔ یہاں پر آپ کو مواقع کے علاوہ ساری معلومات مل سکتی ہے۔

جیو فزیکسٹ

نیوزی لینڈ میں ایک اورشعبہ جس کی بہت طلب ہے اور سال 2025 میں اس حوالے سے کافی ویزے دیے جائیں گے وہ ہے جیوفزیکسٹ کا شعبہ ۔ جیو فزیکسٹ درحقیقت ایسے سائنسدان ہوتے ہیں جو زمین کے قدرتی عمل کا مطالعہ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ قدرتی وسائل کو تلاش کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں زلزلہ اور دیگر قدرتی آتی رہتی ہیں اور نیوزی لینڈ کو ان کے مطالعہ کے لیے مزید ماہرین درکار ہیں۔

اس شعبے کے ماہرین 65000 سے لے کر 180000 نیوزی لینڈ ڈالرز سالانہ کما سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں کام کرنے سے زیادہ تجربہ حاصل ہوگا۔

اس شعبے میں اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو جیو فزیکس، جیالوجی اور فزیکس میں کم از کم بیچلر ڈگری کا حامل لازمی ہونا چاہیے۔ پوسٹ گریجویٹ ڈگری ویزہ کا امکان زیادہ بڑھا دے گی۔

اگر آپ اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کرسکتے ہیں۔

پاکستان اسٹوریز فیس بک  پاکستان اسٹوریز ایکس  پاکستان اسٹوریز لنکڈان    پاکستان اسٹوریز یوٹیوب  پاکستان اسٹوریز انسٹاگرام

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین