پیر, جون 23, 2025
ہومٹاپ اسٹوریبنگلہ دیشی حکومت کا نیا اقدام، بھارت فرار حسینہ واجد کا پاسپورٹ...

بنگلہ دیشی حکومت کا نیا اقدام، بھارت فرار حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ

بنگلہ دیش کی جانب سے پڑوسی ملک بھارت سے متعدد بار مطالبے کے باجود حوالے نہ کرنے پر مفرور سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پرتشدد مظاہروں کے بعد حسینہ واجد کی آمرانہ حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا جب کہ وہ خود پڑوسی ملک بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

اہلیہ نے بشارالاسد سے طلاق نہیں مانگی، روسی ترجمان

نئی عبوری حکومت کی جانب سے بنگلہ دیش کے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے حسینہ واجد سمیت 96 افراد کے پاسپورٹس اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاکت خیز کریک ڈاؤن میں ملوث ہونے کی وجہ سے منسوخ کیے گئے۔

عبوری حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ منسوخی کا مقصد ان افراد کو بیرون ملک سفر سے روکنا ہے تا کہ وہ تحقیقات سے بچ نہ سکیں۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے ڈیزائن فی سبیل اللہ بنانے والے انجینئر

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے سیکریٹری شفیق العالم اور ڈپٹی پریس سیکریٹری ابوالکلام آزاد مجمدار نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارتی حکومت حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ ہرنے سے باخبر ہے۔

بشارالاسد کا قیدی جس نے 43 سال بعد سورج کی روشنی دیکھی

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین