جمعہ, اپریل 4, 2025
ہوماہم خبریںبشارالاسد کا قیدی جس نے 43 سال بعد سورج کی روشنی دیکھی

بشارالاسد کا قیدی جس نے 43 سال بعد سورج کی روشنی دیکھی

رغید الططری کو جیل سے اس وقت رہا کیا گیا جب جنگجوؤں نے شامی دارالحکومت دمشق میں داخل ہو کر بشار الاسد کی 24 سالہ جابرانہ حکومت کا تختہ الٹ دیا۔

رغید الططری کو دنیا کے سب سے طویل عرصے تک قید رہنے والے سیاسی قیدیوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

باغی جنگجوؤں نے شامی حکومت کے بدنام زمانہ عقوبت خانوں سے ان سینکڑوں لوگوں کو رہا کر دیا جو بیرونی دنیا سے بغیر کسی رابطے کے برسوں سے جیلوں میں بند تھے۔

رغید الططری شامی فضائیہ کے پائلٹ تھے، ان کی قید 1981 میں اس وقت شروع ہوئی جب ان کے ایک ساتھی ایک لڑاکا طیارے میں اردن فرار ہو گئے۔ رغید الططری پر فرار ہونے میں ان کی مدد کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

المیزہ جیل میں 2 سال قید تنہائی میں گزارنے کے بعد الططری کو بدنام زمانہ تدمر (پالمیرا) جیل میں منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ 2000 تک قید رہے۔

اس کے بعد اسے ایک اور بدنام زمانہ صيدنايا جیل اور پھر 2011 میں دمشق کی ایڈرا سینٹرل جیل میں منتقل کر دیا گیا۔

الططری کو عمر قید کی سزا سنانے والی فوجی عدالت نے ایک منٹ میں ان کے کیس کا فیصلہ دے دیا تھا۔

جیل میں اپنے وقت کے دوران الططری نے ایک فنکار اور مجسمہ ساز کے طور پر ایک غیر معمولی ہنر پیدا کیا، جس نے روٹی کے ٹکڑوں، چینی، سائٹرک ایسڈ، اور زیتون کے بیجوں سے پیچیدہ ٹکڑے تخلیق کیے۔

اس نے شطرنج کے مقابلوں کا بھی اہتمام کیا، روٹی کے آٹے سے ٹکڑوں کو تیار کیا اور کپڑے کے ٹکڑے پر بورڈ کھینچا۔
الططری کا بیٹا اب عمر کی چوتھی دہائی میں ہے نے اپنے والد کے بغیر پرورش پانے کا وقت یاد کرتے ہوئے کہا کہ "جب بھی میں نے کسی اجنبی کو اکیلے چلتے ہوئے دیکھا میں سوچتا تھا شاید یہ میرے والد ہیں۔

حکومتی موقف کے برعکس کہا جاتا ہے کہ الططری کی گرفتاری کی اصل وجہ بشارالاسد کے ظالم والد کے دور میں شام کے شہر حما پر بمباری سے انکار اور اپنے ساتھیوں کے بارے میں اطلاع دینے سے انکار تھا۔

ایک وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ الططری کا "جرم” اس وقت کی حکومت کے صدر حافظ الاسد کے بڑے بیٹے باسل الاسد کو گھڑ دوڑ میں ہرانا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین